جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

راولپنڈی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق،حالات قابو سے باہر ہوگئے، اہل علاقہ مشتعل ٗ تھانے کا گھیراؤ ،افسوسناک انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں تھانہ گنجمنڈی میں پولیس کی حراست میں 19 سالہ نوجوان ریحان کی ہلاکت پر اہل خانہ اور اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور تھانے کا گھیراؤ کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔خیال رہے کہ 19 سالہ ریحان عرف سانو کو پولیس نے گزشتہ شب محلہ ورکشاپی میں واقع گھر سے حراست میں لیا تھا اور وہ بالکل صحیح حالت میں تھا۔مقتول نوجوان کے بھائی کامران نے کہا کہ میرے بھائی پر کوئی الزام نہیں تھا، گزشتہ شب رات 10 بجے پولیس گھر میں آئی

اور ریحان کو اپنے ساتھ لے گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے بھائی سے رقم کا تقاضا کیا تھا اور پیسے نہ دینے پر پوری رات ریحان پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ان کا بھائی صرف سیگریٹ پیتا تھا اس کے علاوہ اس کا کوئی جرائم پیشہ ریکارڈ نہیں تھا، پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا اور بغیر کسی سرچ وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئے۔نواجوان کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے تھانہ گنجمنڈی کے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ایس ایچ او گنجمنڈی راجہ طاہر، ڈی ایس پی فرحان اسلم کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی کینٹ نے کہاکہ مقتول نوجوان کے بھائی سے درخواست وصول کی جارہی ہے اور ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور مقتول ریحان کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔دوسری جانب ڈی ایس پی سٹی فرحان اسلم نے کہا کہ مقتول نوجوان ریحان کے خلاف کچھ عرصے قبل تھانہ اے این ایف راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج ہوا تھا، جس پر نوجوان 19 ماہ کی جیل کاٹ کر آیا تھا، اس کے علاوہ تھانہ گنجمنڈی میں بھی ریحان کے خلاف چوری کے 2 اور ایک ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ڈی ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات ملزم سے پانچ کپی

شراب نکلنے پر بھی پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا اور اگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی وجہ سامنے آئی تو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر نوجوان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی اور نوجوان کو پولیس حراست میں دل کا دورہ پڑا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…