پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آزادکشمیر،نواز شریف کے استقبال کیلئے آنے والے جلوس میں افسوسناک واقعہ ،متعددزخمی

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (این این آئی) میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے آنے والے جلوسوں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے آپس میں تصادم سے پندرہ سے زائدکارکن زخمی ہو گئے جو ایم ایل اے کھاوڑہ راجہ عبدالقیوم خان کے جلوس میں سب سے آگے نکلنے کی کوشش میں مختلف مقامات پر گاڑیوں کے رش کے باعث ٹکرا کر گرے دو موٹر سائیکلز کو شدید نقصان بھی پہنچا اور ان پر سوار نوجوانوں کو گاڑیوں میں بٹھا کر ہسپتال لے کر جایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد پر نوجوان جھومتے

اور نعرے بازی کرتے جلسہ گاہ پہنچے ۔ میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز کا آزاد کشمیر کوہالہ داخل ہونے پر ہزاروں کارکنان نے دیوانہ وار آئی لو یو نواز شریف کے نعروں کے ساتھ استقبال کیا اور نواز شریف سمیت مریم نواز کی گاڑیوں سے لپک کر انکے حق میں نعرے بازی کے دیدنی مناظر دیکھے گئے ۔ ایم ایل اے راجہ عبدالقیوم خان اور دیگر کو جیسے ہی پتہ چلا نواز شریف بائی روڈ آرہے ہیں تو حلقہ کھاوڑہ کے سب جلوسوں کا رخ مظفرآباد سے واپس کوہالہ کی طرف کر دیا گیا ۔ مظہر قیوم ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہزاروں کارکنان کوہالہ پل پر پہنچ گئے جہاں نواز شریف کے آتے ہی آئی لو یو نواز شریف آئی لو نواز شریف کی صداؤں کے ساتھ انکا استقبال کیا گیا اور کوہالہ سے بڑے قافلے نے سب جلوسوں کے ساتھ ملنے پر کارواں کی شکل اختیار کر لی جسکے باعث جلسہ گاہ پہنچنے میں مقررہ وقت کے بجائے بہت زیادہ تاخیر ہو گئی ۔ کارکن سینکڑوں کی تعداد میں نواز شریف کے قافلے کی گاڑیوں کے ساتھ پیدل چلتے رہے ،پرویز مجید، چوہدری شفقت و دیگر نے قافلے کو رواں دواں رکھنے کے لئے مسلسل لائنیں سیدھی کراتے رہے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…