اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کی نظر میں منتخب وزیراعظم کو ہر قسم کی کرپشن کی اجازت ہے ،عمران خان

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نظر میں منتخب وزیراعظم کو ہر قسم کی کرپشن کی اجازت ہے،نواز شریف ہمیشہ کی طرح خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں اتوار کے روز پشاور میں نواز شریف کے جلسہ عام میں خطاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نواز شریف نے جمہوریت اور وزیر اعظم سے متعلق اپنے نظریے کی وضاحت کردی ہے ۔

نواز شریف کے تصور جمہوریت کے مطابق وزیراعظم ریاستی اداروں کو گالی، پارٹی ممبران سے سپریم کورٹ پر الزام تراشی، پیسوں سے بھرے بریف کیس ججوں کو دے سکتا ہے، اس پر اس سے کوئی سوال نہیں پوچھا جاسکتا کیونکہ وہ وزیراعظم ہے اور ریاستی قانون سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور اثاثوں کو چھپا سکتا ہے کیونکہ اسے عوام نے منتخب کیا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کے سامنے جھوٹ بھی بول سکتا ہے۔

انہوں ے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت 350چھوٹے ہائیڈل پاور اسٹیشن کام کررہے ہیں۔بلین ٹری شجر کاری سے متعلق عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آڈٹ عالمی تنظیم ورلڈ وائڈ فانڈیشن نے کیا ہے، انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر جیسی تنظیم نے اسے کامیاب قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…