اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے لیبیا میں کشتنی کے المناک حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کے نام کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے حادثے میں شناخت ہونے والے 17جاں بحق پاکستانیوں کی تازہ فہرست جاری کی گئی ہے
جاں بحق ہونے والوں میں رحمت خان ولد محمد عنایت،محمد اسماعیل ولد محمد عنایت،عظمت بی بی زوجہ محمد اسماعیل،لقمان علی ولد شوکت علی،کامران اقبال ولد محمد اقبال،زبی اللہ ولد امتیاز احمد،حمزہ فاروق ولد غلام فاروق،سعد علی ولد محمد اسماعیل کا تعلق گجرات،اکرام الحق ولد عظمت اللہ ،محمد قاسم بیگ ولد محمد امجد،محمد فرحان،محمد تنزیل کا تعلق منڈی بہاوالدین،غلام فرید ولد مرزا غلام نبی کا تعلق راولپنڈی،محمد عزیز ولد عبدالرحمان سرگودھا جبکہ ولید اور شاہ کا تعلق نامعلوم مقام،حمزہ فاروق ولد غلام فاروق،سعد علی ولد محمد اسماعیل اور کاشف جمیل ولد محمد جمیل کا تعلق گجرات سے ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بدقسمت کشتی میں 80 سے 90افراد سوار تھے جن میں 32پاکستانی تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 پاکستانیوں کی لاشیں مل چکی ہیں ،ان میں سے 8کی شناخت کنفرم ہو چکی ہے۔ترجمان نے کہا کہ مزید 17لاشیں مل گئی ہیں تاہم ان میں کوئی پاکستانی نہیں۔ حادثے میں 2 یا 3 افراد ہی زندہ بچے ہیں جن میں سے ایک پاکستانی ہے۔