جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

رشتے کے تنازعے پر باپ مشتعل، 2 جوان بیٹیوں اور بیوی کو قتل کردیا،بیٹے کی حالت تشویشناک، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)  تھانہ صدراٹک کی حدودماڑی گاؤں میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں باپ نے دو بیٹیوں اور بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ٗ فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا شدید زخمی ہوگیا ٗجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تھانہ صدر کی حدود ماڑی گاؤں میں رشتے کے

تنازع پر آصف شاہ نے اپنی بیوی، بیٹیوں 26سالہ کومل اور 24سالہ رداکو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ اس کا15 سالہ بیٹا اشتر شاہ شدید زخمی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آصف شاہ پرائیویٹ کار چلاتا ہے، بڑی بیٹی کا رشتہ دینے سے انکاری تھا جس پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا تمام گھروالے اس بات پر بضد تھے کہ رشتہ اسی جگہ ہونا چاہئے مگرباپ نے اپنی مرضی کے خلاف فیصلہ ہوتے دیکھ کر علی الصبح فائرنگ کرکے دوبیٹیوں اوربیوی کو قتل کردیا جبکہ اس کا جواں سال بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس اور ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ لاشوں کو قبضہ میں لے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ٗ پولیس نے شواہد اکٹھے کرلیے۔واردات کے بعد ملزم فرار ہونے کامیاب ہوگیا ٗ ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی  تھانہ صدراٹک کی حدودماڑی گاؤں میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں باپ نے دو بیٹیوں اور بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ٗ فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا شدید زخمی ہوگیا ٗجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…