جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت سندھ خزانے اور عوام کے پیسوں پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سندھ بینک کے ذریعے حکومت سندھ نے ایک بارپھر چونا لگانے کی تیاری کرلی ہے جس میں وہ سمٹ بینک کو خرید رہے ہیں ۔ایسا معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری اس میں ڈائیریکٹ ڈیلنگ کر رہے ہیں اور اسکے معاملات اب طے پانے کو ہیں۔ ہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کرتیہیں کہ اس ڈیل کی جانچ پڑتال کریں۔

پاکستان تحریک انصاف اس معاملے پر کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ہم کسی صورت عوام اور معیشت کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ ایک بینک جسکے حالات بہت خراب ہیں اسے اربوں روپے میں خرید کر اسکے تمام تر معاملات کا بوجھ سندھ بینک پر ڈالنے کی سازش کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ضلع غربی کے صدر سبحان علی ساحل، دوا خان صابر، سعید آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے پی ایس 93اور این اے 241کے سابقہ امیدوار یوسف الرحمان آفریدی نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف جماعتوں سیاسی کارکنان جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ہم یوسف الرحمان اور انکے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ دیکھیں گے کہ ان کی پچھلی قیادت

اور تحریک انصاف کی قیادت میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ ایک روایتی جماعت اور ایک نظریاتی جماعت میں فرق ہوتا ہے۔ تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے ۔آنے والے وقت میں انہیں اندازہ ہوجائے گا کہ ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ بالکل درست ہے ۔ اس موقع پر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے والے یوسف الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مسلم لیگ ن نے کارکنان کو لاوارث چھوڑا ہوا ہے۔ ن لیگ کی قیادت سندھ کی طرف توجہ نہیں دیتی ۔ہم پر ایسے عہدیداران مسلط کئے گئے

جو ہمارے لئے باعث شرم ہیں۔لوگ تیس سے اب تک مسلم لیگ ن میں صرف چمچہ گیری کر رہے ہیں۔کارکردگی کے بنیاد پر کسی کو آگے نہیں لایا جاتا۔ میں اپنے مسلم لیگی ساتھیوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ ملک اور قوم کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو جو انسان اچھالگتا ہے وہ اسے ہی عہدہ دیتے ہیں، عام کارکن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ان کے ساتھ شمولیت کرنے والوں میں سجاد،ذیشان آفریدی، محمد خان آفریدی،عابد خان، یونس آفریدی، عمر خان، وقاص خان، ابراہیم سواتی، وحید آفریدی، شاہد آفریدی، جہانزیب آفریدی اور دیگر شامل ہیں۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…