لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعدر فیق نے کہاہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے سزا یافتہ کہنے والے بتائیں کیا بھٹو مرحوم سپریم کور ٹ سے مقدمہ قتل میں سزا یافتہ نہیں تھے ،کیا پیپلزپارٹی انہیں بھی قاتل مانتی ہے ؟۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ جیسوں کا بھٹو مرحوم کے دور حکومت سے خون کا حساب ہے مگر ہم نے بھٹو مرحوم سے شدید اختلاف کے باوجود کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی ۔پیپلزپارٹی کے ایک محترم لیڈر نے کہاکہ میاں صاحب سپریم کورٹ سے سزا
یافتہ ہیں، وہ بتائیں کیا بھٹو مرحوم سپریم کورٹ سے مقدمہ قتل میں سزا یافتہ نہیں تھے ، کیا پیپلز پارٹی انہیں بھی قاتل مانتی ہے ؟۔پیپلزپارٹی کے رہنما وہ کہا کریں جو الٹا ان پر نہ آئے ۔ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق نے مشاہد حسین سید کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد حسین سید نے غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی ہے ۔مشاہد حسین سید ایک قابل ،دانشور اور مدبر سیاستدان ہیں اوران کی آمد سے مسلم لیگ (ن) کی جمہوری جدوجہد کو تقویت ملے گی۔