پشاور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ ٗ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پشاور والوں کو میرے خلاف آنے والا فیصلہ منظور نہیں ٗ کشتیاں جلا کر میدان میں اترے ہیں ٗ اصل عدل کو قائم کر نے کیلئے میرا ساتھ دیں ٗ سنا جارہا ہے نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دیا جائے ٗایسے فیصلے عوام سے میرا رشتہ نہیں توڑ سکتے ٗطلال چوہدری اور دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کے نوٹسز ملے ہیں ٗخدا کا خوف کرو، یہ عوام کو منظور نہیں ٗ ستر سالوں سے یہی کھیل کھیلا جارہاہے ٗ
کروڑوں ووٹ لینے والوں کو پانچ لوگوں نے نکال دیا ٗ ہمیں آئین اور قانون کو بدلنا ہوگا ٗ2018میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں نوازشریف کیخلاف فیصلہ آپ کی طاقت سے ختم ہوجائے ٗکے پی کے میں عمران خان جارہا ہے مسلم لیگ (ن)آرہی ہے ٗ صبح و شام جھوٹ بولنے والا صادق اور امین بن گیا ٗ صادق اور امین بنانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ٗ صادق اور امین کہلانے والا ہیلی کاپٹر چوری کر گیا ٗ دوارب درخت کہاں ہیں؟چار سال بعد میٹرو بس بنائی جارہی ہے ٗ عوا م دھوکہ نہ کھائیں ٗ 2018میں اقتدار میں آئے تولوگوں کو گھر دینگے ۔ اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج پشاور نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے ٗ پشاور والو ٗ موٹر وے والو ٗ آپ نے بتا دیا ہے کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ نامنظور ٗ نوازشریف کیخلاف فیصلہ نامنظور ٗ لاڈلے دیکھ لو ٗپاکستان کے عوام نے آج پشاور میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ٗ پاکستان میں آج پشاور پشاور ہورہاہے ٗدنیا میں نام پیدا کردیا ہے ٗانشاء اللہ وقت بدلے گا اور بدل ر ہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نوجوانوں اور آپ کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہا تھا ٗ نوازشریف نے دن رات ایک کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ٗ عمران خان تم نے کیا کیا ؟ پشاور کے عوام کیلئے کیا کیا ؟ کے پی کے عوام کیلئے کیا کیا ٗبجلی پیدا کر نے کے دعوے کہاں ہیں ؟تم نے کہا تھا اتنی بجلی بنائیں گے کہ دوسرے علاقوں کو بھی فراہم کرینگے کہاں ہے
وہ بجلی ٗ آپ نے ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنائی ۔ نوازشریف نے کہاکہ آج پشاور کھودا ہوا ہے ٗ چار سال تم کہاں تھے ؟ چار سالوں میں میٹرو بس منصوبہ مکمل کیوں نہیں کیا ٗآج تم میٹرو بس بنارہے ہیں ٗ لوگوں کو کیوں بے وقوف بنارہے ہو ٗ پشاور کے لوگوں کو دھوکہ دے رہو ٗ یہ عمران خان ہے نوازشریف نہیں ٗ نوازشریف جو وعدہ کرتا ہے اسے پورا کرتا ہے ۔ نوازشریف نے کہا کہ انشاء اللہ یہ جارہا ہے اور مسلم لیگ (ن)آرہی ہے ٗآپ کے سارے مسئلے حل کریگی ٗہم نے وعدہ کیا تھا لوڈشیڈنگ ختم کرینگے ٗ
ہم نے ختم کی ۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم سی پیک لیکر آئے ٗ نوازشریف کی حکومت نہ ہٹائی جاتی ہے تو جوانوں کو با عزت روز گار مل چکا ہوتا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف جو فیصلہ آیا اس کی وجہ سے ترقی کی رفتار کم ہوگئی ہے ٗہم کشتیاں جلا کر میدان میں اترے ہیں ٗ آپ بھی میرے ساتھ کشتیاں جلا کر اتروگے ؟۔اس موقع پر امیر مقام کو مبارکباد دیتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ امیر مقام نے دن رات کام کر کے کے پی کے کو بدل دیا ہے ٗ میں نے ایسا منظر اور ایسا جذبہ اور جوش وخروش پشاور میں
پہلے کبھی نہیں دیکھا ٗ آج مجھے یقین ہوگیا ہے اب پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے ٗ اصلی عدل ملک میں قائم ہوگا ٗ ہر غریب اور مسکین ٗ مظلوم کو انصاف ملے گا ٗ اس میں آپ میرا ساتھ دو گے؟ یہ بہت بڑا معرکہ ہوگا ؟ عدل کو قائم کر نے کیلئے میرا ساتھ دوگے ؟انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں انصاف آپ کے دروازے کی ہلیز پر پہنچے اس کیلئے نوازشریف کا ساتھ دینا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہر غریب کے پاس رہنے کیلئے اپنی چھت اور مکان ہونا چاہیے اس کو ممکن بنانے کیلئے نوازشریف کا ساتھ دو گے ؟
انہوں نے کہاکہ نوازشریف جو و وعدہ کرتا ہے ٗاللہ کے فضل رکرم سے پورا کرتا ہے ٗآپ سڑکوں ٗ گلیوں ٗمحلوں ٗ گاؤں اور میدانوں میں نوازشریف کا ساتھ دو گے ؟ پاکستانی عوام کو انصاف دینگے ٗ گھر بھی دینگے تاکہ لوگ عزت سے زندگذی گزار سکیں ۔ نواز شریف نے کہاکہ آپ کے ساتھ پچھلے ستر سال سے ظلم ہوتا رہا ٗاب انشاء اللہ سب کو گھر ملے گا ٗآپ کے بچوں کو گھر ملے گا ٗ نوازشریف نے کہاکہ یہاں کا حکمران جھوٹ ٗ بولنے ٗ الزام تراشی اور بہتان تراشی کا ماہر ہے اور پھر صادق اور امین بن کر آیا ہے ٗ
صادق اور امین ایسے ہوتے ہیں ؟سلام کرتا ہوں ان لوگوں جنہوں نے اس کو صادق اور امین بنایا ہے ٗ ہیلی کاپٹر چوری کر گیا ہے اور کہتا ہے میں صادق اور امین ہو ٗ دوارب درخت کہاں ہیں ؟ آپ کو نظر آتے ہیں ٗ درختوں کیلئے خزانے سے اربوں روپے نکال لئے ٗ پتہ لگانا چاہیے کہاں خرچ کئے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آپ کی ہے ترقیاتی کام نوازشریف کررہا ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ جب میں وزیر اعظم تھا تو کہا غریبوں کے مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ دینا چاہتے ہیں ٗ
کے پی کے حکمران نہیں مانے اور کہاں ہم نے یہ کام آپ کے ساتھ نہیں کر نا ٗ پنجاب ٗ بلوچستان اور سندھ میں ہیلتھ کارڈ جاری ہورہے ہیں ٗبد قسمتی میں کے پی کے میں جاری نہیں ہوسکے ٗ تمام غریبوں کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ لوگ بیچارے مارے مارے پھرتے ہیں ٗجائیدادیں بک جاتی ہیں لیکن بچوں کے علاج کیلئے پیسے نہیں ہوتے ٗ انشاء اللہ ہیلتھ کارڈ دینگے ٗ سب غریب لوگوں کا مفت علاج کیا جائیگا ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ کی حکومت کو آپ کے معاملات سے
کوئی دلچسپی نہیں ہے ٗکہاں وہ سکول اور یونیورسٹیاں جس کا بنانے کااعلان کیا تھا ٗنیا پاکستان کہاں ہے؟ فورنزک لیباری نہیں ہے ورنہ عاصمہ جیسے واقعات نہ ہوتے ٗ اگر کوئی جرم ہوتا ہے تو کیلئے لاہور فورنز لیباٹری میں سیمپل بھیجنے پڑتے ہیں ۔ نوازشریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس بار آپ نے دھوکہ نہیں کھانا ٗ مسلم لیگ (ن)آپ کے دروازے کی دہلیز پر پہنچے گی اور مسائل حل کریگی ۔ نوازشریف نے کہاکہ وعدہ کریں نوازشریف کا ساتھ دو گے ٗ ووٹ آپ دیتے ہیں لیکن چند لوگ
اس ووٹ کو اپنے پاؤں کے نیچے راؤند دیتے ہیں ٗ آپ نے نوازشریف کو منتخب کیا تھا کیا چند لوگوں کو حق ہونا چاہیے وہ نوازشریف کو نکال کر باہر کر دیں ٗ نوازشریف نے کیا قصور کیا تھا ؟کوئی پیسہ کھایا ٗ کوئی رشوت لی ہے ٗکوئی کمیشن لیا ہے ٗ پھر نواز شریف کو کیوں نکالا ٗ اس بات پر نا اہل قرا ر دیدیا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ٗ یہ بات آپ کے دل کو لگتی ہے ٗ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی نکل جاؤ ٗ آپ کا ووٹ کہاں گیا ؟ اس ووٹ کا تقدس کہاں ہے ؟آپ کے ووٹ کا احترام کہاں ہے ؟
پانچ لوگوں نے آپ کے فیصلے کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے ٗ کیا یہ فیصلہ آپ کو منظور ہے جس پر کارکنوں نے نا منظور کے نعرے لگائے ٗ پھر آپ نے آئین اور قانون کو تبدیل کر نا ہے ٗیہ کھیل پچھلے ستر سالوں سے جاری ہے ۔اس موقع پر نوازشریف نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کا ہاتھ پکڑ کر کہا آج ان دونوں پر توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا ہے دونوں کو عدالت نے بلالیا ہے ٗ بتائیں یہ آپ کو منظور ہے جس پر شرکاء نے نامنظور کے نعرے لگائے ۔نوازشریف نے کہاکہ یہ عوامی عدالت ہے ٗاس عدالت میں کیا جواب دوگے ٗ
مجھے کرپشن کے بغیر آپ نے نکال دیا اب سنا جارہا ہے کہ نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نا اہل قرار دیدیا جائے اگر آپ کو یہ فیصلہ منظور نہیں تو 2018 کے الیکشن میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں ایسے قوانین آجائیں جس سے نواز شریف کی نااہلی کا یہ عدالتی فیصلہ عوام کی طاقت سے ختم ہوجائے۔کیا ایسے فیصلے آپ سے میرے رشتے اور تعلق توڑ سکتے ہیں جس پر نہیں نہیں کے نعرے لگائے گئے انہوں نے کہاکہ پھر آپ 2018میں اتنا ووٹ دو کہ پارلیمنٹ میں نوازشریف کیخلاف فیصلہ آپ کی طاقت سے ختم ہوجائے اور انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا نیا دور شروع ہو ۔نوازشریف نے کہاکہ میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں ٗ اس جنگ میں آپ قدم سے قدم ملا چلیں گے ؟۔