سرگودھا(این این آئی) پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی اپنے شیڈول کے مطابق5 فروری (آج) جھنگ میں کانفرنس کریں گے جس میں تحفظ ختم نبوت پر خطاب کرتے ہوئے اپنے موقف پر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس کے بعد 11 فروری کو گجرات، 18 فروری کو امین پور جھنگ، 25 فروری کو کوٹ شاکر چاندنہ،4 مارچ کوکوٹ واساوا،11 مارچ کو شاہ جیونہ،26 مارچ کو منگوآنہ،11 اپریل کوسرکلاں چکوال، اور 18 اپریل کودھنوالہ میں کانفرنسز ہوں گئیں۔
لاہور اجلاس پر پیر آف سیال شریف کے صاحبزادے محمد قاسم سیالوی نے کہاکہ پیرآف سیال کے منع کرنے کے باوجودنظام الدین سیالوی سمیت بعض ممبران نے وزیراعلی ہاؤس اجلاس میں شریک ہوئے۔جس سے ہمارے موقف اور جزبات سے کھیلا گیا ہے۔اس لئے پیر آف سیال پانچ فروری کو جھنگ کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاملات کے حل کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کااجلاس وزیراعلی ہاؤس میں بلوایا اور ممبران کا اضافہ کیاجو حکومتی دھوکہ ہے صاحبزادہ قاسم سیالوی اور کنوینرکمیٹی شمس الرحمن مشہدی کے مطابق چھ رکنی کمیٹی کے سامنے رانا ثناء اللہ نے کسی تیسری جگہ پیش ہوناتھا۔کمیٹی میں اضافہ اور اجلاس وزیراعلی ہاؤس ہونا دونوں باتیں ہی قبول نہیں۔اس لئے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے پانچ فروری کو جھنگ میں منعقدہونے والی سیرت کانفرنس میں اعلان کیاجائے گا۔