پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

موچی گیٹ جلسہ میں عوام کو بتائیں گے نواز شریف کو کیوں نکالا گیا،قمر زمان کائرہ

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب آج تاریخی موچی گیٹ کے جلسے میں بتائیں گے کہ آپ کو کیوں نکالا گیاانہوں نے کہا کہ ہم نے اب (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے نواز شریف نے بھٹو خاندان کی سیاست کا خاتمہ کرنے کیلئے مقدمے بنائے لیکن ہم عالمی اور ملک کی عدالتوں سے سر خروہوئے لیکن آپ کے پورے خاندان کو سپریم کورٹ نے چور قرار دیدیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بادامی باغ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن،اسلم گل ،ثمینہ گھرکی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شریف برادران چاہتے ہیں عدالتوں سے ان کے مرضی کے فیصلے آئیں انہوں نے کہا کہ داتا کی نگری والوں اور نوجوانوں کو آج بروز پیرپانچ فروری کوتاریخی موچی گیٹ جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے آیا ہوں شہیدذوالفقار علی بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے بھارت نے بند کر رکھا ہے اس لئے بھٹو نے بنیادی منشور میں لکھا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد کشمیرکی آزادی ہے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار مودی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے میاں صاحب کو پیغام دینا ہے کہ اصل وارث اب لاہورآ گئے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی ہی لاہور کی اصل وارث ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حریف کہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی پاکستان پیپلزپارٹی پر نواز ،شہباز اور سیف الرحمن نے مقدمات بنائے ،ہم ان کے دور میں ان کی عدالتوں سے سے بری ہوئے عالمی عدالتوں میں بھی سرخرو ہوئے لیکن میاں صاحب آپ سز ا یافتہ ہیں آپ سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے ہیں سپریم کورٹ نے آپ کو ، آپ کی بیٹی ، بیٹوں، سمدھی ،داماد اور بھائیوں پر مقدمہ کیا ہے یہ ہم نہیں کہتے بلکہ عدالت کہتی ہے کہ پورا خاندان ہی چور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں (ن) لیگ کی حکومت ہے ،کسی نے تو آپ پر مقدمہ نہیں بنایا ، آپ پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،آج موچی گیٹ جلسے میں اس کا جواب دوں گا انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز پر چھوٹے میاں کے حق میں فیصلہ آیاتو کہتے ہیں عدالتیں ٹھیک ہے لیکن بڑا بھائی کہتا ہے عدالتیں ہماری خلاف سازش کررہی ہیں بڑے بھائی سے پوچھا جائے اس نے تو عدالتوں کا فیصلہ ماننے کا کہاتھا لیکن میاں صاحب اور

ان کی بیٹی نے عدالتوں کے فیصلے کا کیا حشر کیا ہے ،یہ چاہتے عدالتوں کے فیصلے ان کے مرضی کے مطابق ہوں ۔ہم احتساب کرائیں گے بلکہ (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے ، آپ کے لئے اڈیالہ جیل تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پوری دنیا کے سامنے کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے اس مقدمہ کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے اور ڈکٹیٹرپرویز مشرف ملک سے فرار ہو گیا ہے جو کشمیر کے سات ٹکڑے کرنا چاہتاتھا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…