جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ایف آئی اے کا سانحہ لیبیا میں ملوث ایجنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) ایف آئی اے نے لیبیا میں کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد غیرقانونی طریقے سے بے روزگار افراد کو بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں اس ضمن میں گزشتہ روز گجرات، منڈی بہاالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکتوں کے بعد غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایف آئی اے نے گجرات، منڈی بہاالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں نثاراحمد، صفدر حسین، کامران اور اسلم شامل ہیں ان کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مزید کریک ڈاؤن جاری رکھیں اور اس ضمن میں کسی کے ساتھ کو ئی رو رعائت نہیں برتی جا ئے گی ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 2 فروری کو لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے، اور بیشتر کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8 افراد کا تعلق گجرات سے تھا جن میں ایک ہی گھر کے 4 افراد اسماعیل، اہلیہ عظمت بی بی، 5سالہ سعد اور ڈیڑھ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔ لقمان علی اور حمزہ فاروق کا تعلق جلال پور جٹان کے علاقے پیجو سے تھا، کامران اقبال ڈنگہ اور ذبیح اللہ کھوڑی کا تعلق عالم تحصیل سے تھا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…