لاہور(پ ر)وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی جانب سے پنجاب کی عوام کے لئیےایک بڑاتحفہ، 12 بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے 682 ارب روپے کی تاریخی و مثالی بچت کی گئی۔زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس اقدامات اور بچت پالیسی کے نتیجے میں صوبہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں حاصل کی جانے والی بچت صوبے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے دو گنا زیادہ ہے۔توانائی کے مختلف منصوبوں کے تحت 112 ارب روپے کی بچت ہوئی
جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین (جسکی تعمیر جلد متوقع ہے) کے ذریعے 75 ارب روپے کی بچت ہوئی۔دوسری جانب پنجاب میں پھیلے میٹرو بس نیٹ ورک کے ذریعے4ارب اور 60 کروڑ کی بڑ ی بچت ہوئی۔جگر، گردے اور ہیپاٹائٹس کے امراض سے نبرد آزما ہو نے کےلئےملک کاپہلا ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور ریسرچ انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے ذریعے 3ارب10 کروڑ روپے کی بچت کی گئی.عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے 3ارب روپے کی بچت کی گئی۔جبکہ چینوٹ خام لوہے کے ذخائر پراجیکٹ کے تحت 400 ارب روپے کی سب سے بڑی بچت کی گئی ہے۔ شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کےلئے لاہور وہسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے 11 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ غربت کے خاتمے او مستحکم معیشیت کے لئیے خود روزگار سکیم کے تحت 2ارب80 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ معیاری ادویات کی خریداری اور سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبوں نے 1،1 ارب روپے کی بچت کروائی۔پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں سے ہونے والی بچت بہترین کارکردگی، شفافیت اور ایمانداری کامنہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔۔!!
Thread: Punjab government under the visionary leadership of @CMShehbaz sets high benchmarks of integrity, efficiency, transparency and merit by saving PKR. 682 billion only on 12 mega projects! #WePerformedWeSaved pic.twitter.com/88EE1yfpjW
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) February 4, 2018