جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بجٹ 19۔2018 کی تیاری شروع، مئی کے آخر میں پیش ہوگا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2018۔19کے بجٹ کے لیے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت اداروں سے تجاویز طلب کر لی ہیں، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے تجاویز مارچ کے وسط تک مانگی گئی ہیں، ترقیاتی بجٹ 22مارچ تک وزارت منصوبہ بندی کوبھیجا جائے گا مگر اس سے قبل تمام وزارتوں کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائے گی۔

اپریل کے پہلے ہفتے میں ترجیحی کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے جس میں ترجیحی منصوبوں کا جائزہ لے کر حتمی شکل دی جائے گی پھر وزارت منصوبہ بندی میں اپریل کے وسط میں سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی) کا اجلاس ہوگا جس میں تمام وزارتوں سے نمائندے شرکت کر کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دیں گے اور منصوبوں کی پی ایس ڈی پی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ بھی اسی اجلاس میں ہو گا۔اپریل میں قومی اقتصادی کونسل ( این ای سی) کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ مئی کے آخر میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018۔19کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے قومی شاہراہوں کے منصوبوں، توانائی، صحت اور تعلیم کو ترجیحات میں شامل اور بڑا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئے بجٹ میں سی پیک پر فوکس کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اس کے منصوبوں کو اس ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا تاہم سی پیک کے تحت جن اقتصادی زون پر فنڈنگ کے لیے چین کی طرف سے اتفاق ہوا ہے ان کو بھی آئندہ بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…