منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عدلیہ کے خلاف بیانات میں شدت آئے گی،نواز شریف اور ان کے ساتھی کچھ ہی دنو ں میں کیا کرنے والے ہیں؟ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 2  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر قانون احمد اویس نے کہا ہے کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ خود کو مستقبل میں ایک مزاحمتی تحریک کا انقلابی لیڈر ثابت کریں گے لیکن اس سے ایک تصادم کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس احمد نے کہا کہ

آنے والے دنوں میں عدلیہ کیخلاف بیانات میں شدت آئیگی جس کی وجہ کیوں کہ یہ سیاسی و انتخابی جنگ کا آغاز ہے جو سینیٹ اور عام انتخابات کی تیاری ہے۔ماہر قانون کے مطابق جس بیانیے کو لے کر نواز شریف اور ان کے ساتھی چل رہے ہیں وہ ایک خطرناک رجحان ہو سکتا ہے۔اویس احمد نے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ نہ تو مزاحمتی ہے اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف لیکن نواز شریف پنجاب میں جہاں سے وفاق کی قسمت کا فیصلہ ہوتا ہے اس ووٹ بینک میں اس بیانیے کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ماہر قانون نے کہا کہ نہال ہاشمی کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر سزا ہوئی ہے ٗ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو دھمکی دی تھی، عدالت کے خلاف عوام میں جان بوجھ کر توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے معاملے پر معافی نہیں دی جا سکتی۔ماہر قانون نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا جڑانوالہ میں ہونے والے حالیہ سیاسی جلسے میں طلال چوہدری، مریم نواز اور نواز شریف نے عدالت کے خلاف جو زبان استعمال کی، جو انتہائی توہین تھی اور یہ آئیں کے آرٹیکل 204 کے زمرے میں آتا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…