لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے پنجاب ہیلتھ ایجنسی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، منصوبے پر 3ارب 15کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ پبلک ہیلتھ ایجنسی میں ڈیزز سرویلنس سسٹم بنایا جائے گا اور انفیکشن والی
بیماریوں کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات ہوں گے ۔ایجنسی پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کو بطور ایڈوائزر بھی خدمات دے گی ۔منصوبے پر عملدرآمد کے لئے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔