منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ڈھائی کروڑ روپے لے کرمہم چلانے کا الزام، منصور علی خان نے شاہد مسعود کی طبیعت صاف کرکے رکھ دی،میرے اثاثوں کے مالیت کتنی ہے، تفصیلات پیش کر دیں، جان کر آپ بھی اس خوددار صحافی پر فخر کرینگے

datetime 29  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے ڈھائی کروڑ لے کر ان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کا الزام ، اینکر منصور علی خان نے اپنے اثاثے ظاہر کر دئیے، کرائے کے گھر میں رہتا ہوں، ایک گاڑی اثاثہ ہے، اگر کوئی میرا غیر قانونی یا چھپایا ہوا اثاثہ نکال کر دکھا دے تو صحافت کیا پاکستان ہی چھوڑدوں گا، منصور علی خان نےاوپن چیلنج دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود

کی جانب سے زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس سے متعلق دعوئوں کی تحقیقات کرنے والے صحافی اور اینکرز کی جانب سے ان کے دعوئوں کو جھوٹا قرار دئیے جانے کے بعد ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک پروگرام میں اپنے خلاف ڈھائی ارب روپے کی مدد سے مہم میڈیا پر لانچ کئے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اینکر کو ان کے خلاف بولنے کیلئے ڈھائی کروڑ روپے دئیے گئے ہیں۔جس پر نجی ٹی وی اینکر منصور علی خان نے اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ د و ہفتے پہلے میں نے بینک سے آٹھ لاکھ روپے گھر کی مرمت کیلئے لئے تھے ، مجھے دس سال صحافت کے شعبے میں ہو گئے ہیں میری پاس ابھی تک اپنا گھر نہیں جبکہ اثاثوں میں صرف میرے پاس ایک گاڑی ہے اور یہی مالی حالت ہے ۔ منصور علی خان نے اوپن چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مائی کا لال ہے تو میرا کوئی غیر قانونی یا چھپایا ہوا اثاثہ نکال کر دکھا دے تو میں صحافت کیا پاکستان چھوڑ دوں گا۔واضح رہے کہ منصور علی خان دوسرے اینکر تھے جنہوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کےبعد ان کا انٹرویو کیا تھا اور تحقیقات کے بعد حقائق منظر عام پر لائے تھے۔ جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے ان پر رقم لے کر ان کے خلاف مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ثبوت سامنے لانے کا اعلان کیا تھا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…