ڈاکٹر شاہد مسعود جھوٹ پکڑے جانے کے بعد دماغی توازن کھو بیٹھا، حامد میر اور دیگر صحافیوں کی جانب سے اصل چہرہ بے نقاب کئے جانے پر کیا کچھ کہہ دیا، عوامی و صحافتی حلقے ششدر رہ گئے

27  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحافتی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے جھوٹے ثابت ہونے پر شدید تنقید، معافی مانگ لیں معاملہ ختم ہو جائےگا،ہر تخریب میں تعمیر کا پہلو ہوتا ہےاور اس تخریب میں تعمیر کا پہلو یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو پتہ چل گیا کہ ہر اینکر صحافی نہیں ہوتا،پاکستان کے معتبر ترین صحافی حامد میر کی نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو، میں نے جہاں سے

انـٹرنیشنل ریلیشن میں ڈگری لی وہاں تم لوگوں کو کوئی بھنگی بھی نہ رکھے، بڑے صحافی بنے پھرتے ہو پہلے اپنے پیٹ میں موجود 6گولیاں کا تو بتائو کس نے ماری ،ڈاکٹر شاہد مسعود زینب کے قاتل عمران سے متعلق اپنے دعوے جھوٹے ثابت ہونے پر تنقید برداشت نہ کر سکے ،اپنے پروگرام میں پھپھا کٹنی کی طرح حامد میر اور دیگر پر الزام تراشی پر اتر آئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب کے قاتل عمران سے متعلق دعوے جھوٹے ثابت ہونے پر صحافتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام میں اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معتبر ترین صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود معافی مانگ لیں معاملہ ختم ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہر تخریب میں تعمیر کا پہلو ہوتا ہے اور اس تخریب میں تعمیر کا پہلو یہ ہے کہ پاکستانی عوام کو پتہ چل گیا کہ ہر اینکر صحافی نہیں ہوتا۔ حامد میر کی اس گفتگو کو بجائے ڈاکٹر شاہد مسعود مثبت انداز میں لیتے انہوں نے اپنے پروگرام میں پھپھا کٹنی کا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اپنے پروگرام میں پاکستان کے معتبر ترین صحافیوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے نام لئے بغیر حامد میر کو اپنی گفتگو کا نشانہ بنائے رکھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں کو میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے جہاں سے

انٹرنیشنل ریلیشن میں ڈگری لی ہے وہاں ان لوگوں کو کوئی بھنگی کی نوکری نہ دے۔ انہوں نے حامد میر کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیٹ میں 6گولیاں لے کر گھوم رہے ہو بڑے صحافی بنے پھرتے ہو پہلے یہ بتائو کہ یہ گولیاں کس نے ماریں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھاکہ اسامہ بن لادن کا انٹرویو کیا واقعی حامد میر نے کیا تھا، یہ باتیں نہ کریں بلکہ اپنا کام کریں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس موقع پر

حامد میر کے خلاف انتہائی سخت زبان اور الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ میں سب جانتا ہوں ۔ آصف زرداری نے مجھے کہا کہ یہ پی ٹی وی کا چیئرمین بننا چاہ رہا تھا ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس موقع پر ایک اور صحافی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ڈھائی ہزار گز کا گھر کیسے بنا؟دبئی کے ولاز کہاں سے آئے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے گزشتہ روز پروگرام کے

بعد صحافتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…