اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو روحانی سہاراتو مل گیا مگر وہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں، الیکشن سے پہلے اپنا علاج کروائیں، شیخ رشید کو لگا تھاکہ ان کے بعد باقی لوگ بھی استعفیٰ دے دینگے لیکن ایسا نہیں ہوا، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک
انصاف کی دماغی صحت پر سوالات اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو روحانی سہارا تو مل گیا ہے مگر وہ دماغی طور پر ٹھیک نہیں وہ الیکشن سے پہلے اپنا علاج کروائیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف قرارداد لائے جو کہ منظور ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کی منظوری کے وقت کوئی کسی پارٹی نے مخالفت نہیں کی بلکہ عمران خان اور شیخ رشید کی جانب سے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ پر قرارداد پر سب نے اتفاق کیا۔ ان کا کہنا تھا عقل اور سمجھ عمران خان کے قریب سے نہیں گزری ، پارلیمنٹ کے بارے میں ایسے بیان نہیں دئیے جا سکتےپارلیمنٹ حکومت نہیں ایک ادارہ ہے لیکن عمران خان کی دماغی صلاحیتیں ماؤف ہوچکی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا استعفیٰ اب تک نہیں آیا شیخ رشید نے فخریہ انداز سے ایک کارڈ کھیلاانہیں لگا تھا کہ ان کے بعد باقی لوگ بھی استعفیٰ دے دیں گے لیکن ان کی خواہش پوری نہ ہو سکی اور ایسا نہ ہوا۔