اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مال روڈاحتجاج ، طاہر القادری کے خطاب شرو ع ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنان اٹھ کر جانے لگ گئے، زیادہ تعداد تحریک انصاف کے کارکنوں کی تھی اورجب کارکن جانے لگے تو طاہر القادری کو خطاب کا دورانیہ کم کرنا پڑ گیا، سٹیج سے بھی لوگوں کو بیٹھنے کی اپیلیں کی جاتی رہیں، نجی ٹی وی کی خاتون اینکرنے طاہر القادری کے کم دورانیہ خطاب کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ احتجاج میں طاہر القادری کے خطاب کا دورانیہ
کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی خاتون اینکر کے مطابق مال روڈ احتجاج میں شرکا کی 70فیصد تعداد تحریک انصاف کے کارکنوں پر مشتمل تھی ، عمران خان نے طاہر القادری سے پہلے خطاب کیا جس کے بعد سٹیج سے یہ اعلان کیا گیا کہ ابھی طاہر القادری کا خطاب باقی ہے آپ لوگ ابھی نہ جائیں۔اس اعلان سے پتہ چلتا ہے کہ عمران خان کے خطاب کے بعد لوگوں نے پنڈال چھوڑنا شروع کر دیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ طاہر القادری کو اپنے خطاب کو کم دورانیہ میں سمیٹنا پڑا۔