اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور مال روڈ پر آج پاکستان عوامی تحریک کے قیادت میں متحدہ اپوزیشن کا احتجاجی جلسہ کرنے جا رہی ہے جس میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ جن میں مسلم لیگ ق ، پی ایس پی ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں شامل ہیں۔ طاہر القادری کے دھرنے پر ممکنہ رد عمل اور احتجاج کا سلسلہ پنجاب بھر میں پھیلنے کے خدشے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور جلسے جلوسوں پر
پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں لاؤڈ اسپیکر پر تقاریر، ساؤنڈ سسٹم ، جلسے اور جلوسوں سمیت دیگر سرگرمیوں پر پابندئی عائد ہوگی۔ پابندی کا اطلاق آج سے دو ماہ تک کے لیے ہو گا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ دیگر شہروں میں بھی وفاقی دارالحکومت کی طرح کی ہی پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔