ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

ملائیشیا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان آنے والانوجوان 2 بااثر شخصیات کے بیٹوں سے جھگڑے کے بعدقتل،کار میں ایک لڑکی بھی تھی جو موقع سے فرار ہوگئی،حیرت انگیزانکشافات

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ الجھ گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور کار میں ایک لڑکی بھی تھی جو موقع سے فرار ہوگئی۔ بعدازاں ڈی آئی جی سی آئی نے انکشاف کر دیا کہ فائرنگ میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکار ملوث ہو سکتے ہیں جنھیں حراست میں لے لیا گیاہے۔فائرنگ کا واقعہ درخشاں بخاری کمرشل اور خیابان اتحاد کے قریب پیش آیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 23 انتظار احمد کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہا تھا۔دوسری جانب مقتول کے والد اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا ملائیشیا سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد گزشتہ سال 29 نومبر کو پاکستان آیا تھا اور چند روز قبل اس کا 2 بااثر شخصیات کے بیٹوں سے جھگڑا بھی ہوا تھا جنھوں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بیٹے کی کار پر فائرنگ میں ایک پراڈو جیپ اور کار ملوث ہے، میرا بیٹا گھر سے دوستوں کے ساتھ کھانا کھانے کے لیے مجھے بتا کر نکلا تھا۔واقعہ کی اطلاع پر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے ثاقب اسمٰعیل میمن کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا اور انھوں نے چند گھنٹوں کے تحقیقات کے بعد جناح اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جس مقام پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اس سے کچھ فاصلے پر اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کے اہلکار تعینات تھے تاہم فوری طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فائرنگ میں براہ راست پولیس اہلکار ملوث ہیں یا کسی ملزم کے ساتھ جوابی فائرنگ کی زد میں آکر انتظار احمد جاں بحق ہوا تاہم پولیس نے اے سی ایل سی کے چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا اور ان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ڈیفنس میں کار پر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ الجھ گیا۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…