ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ ایسے ہی ڈٹے رہیں، جو جلتا ہے جلنے دیں،لاہور کے شہری شہباز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر جذباتی ہو گئے، زندہ باد کے نعرے لگا دئیے

14  جنوری‬‮  2018

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیراعلی اور متعلقہ حکام کوسٹر میں بیٹھ کردورے کے لئے روانہ ہوئے-وزیراعلی نے چوبرجی میں منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا

جائزہ لیا اور چوبرجی کے قریب انڈر گرائونڈ حصے میں گئے اور وہاں پر بھی جاری کام کا جائزہ لیا-بعدازاں وزیراعلی نے سپریم کورٹ رجسٹری اور جی پی او چوک پر پراجیکٹ کے کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ جی پی او چوک کی بندش کے دوران ٹریفک کے بہترین متبادل انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکل کا سامنا کرنا پڑے -وزیراعلی نے لکشمی چوک اور شالامار باغ کے قریب بھی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا -وزیراعلی نے زیر تعمیر اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا-صبح سویرے وزیراعلی کو دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا ا ظہار کیا اور شہبازشریف زندہ بادکے نعرے لگائے-شہریوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ انتہائی محنت سے کام کررہے ہیں -اللہ تعالی خیر کرے گا-بعض لوگ آپ کے کام سے جلتے ہیں-شہریوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر بہت شاندار کام ہورہاہے اورہم آپ کے ساتھ ہیں-وزیراعلی نے لوگوں سے ہاتھ ملایا اور منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز سے بھی ہاتھ ملاتے ہوئے کہاکہ آپ دن رات عظیم منصوبے پر کام کررہے ہیںاور اس منصوبے کی تکمیل پر ورکرز کو انعام دیں گے-وزیراعلی تقریبا 2گھنٹے تک منصوبے کے مختلف مقامات پر جا کر کاموں کا جائزہ لیا-

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…