جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

چکوال کے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی قوم کا نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اعادہ ہے ، برجیس طاہر

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آئی این پی)وفاقی وزیراموار کشمیروگلگت وبلستان برجیس طاہر نے کہاکہ چکوال کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی کو قوم کا میاں محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اعادہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو جب بھی آزادانہ انتخاب کا موقع ملا ووٹ کی پرچی پر ایک ہی نام سامنے آیا اور وہ ہیں

ملک کے مقبول ترین رہنما میاں محمد نواز شریف.پاکستان مسلم لیگ(ن) قوم کے اعتماد اور عوامی طاقت کے ساتھ میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں اور جوڑ توڑ کی سیاست کا مقابلہ کرے گی اور ہر سیاسی مخالف کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گی. قوم کا فیصلہ ماضی کی طرحّ ج اور مستقبل میں بھی میاں محمد نواز شریف کے حق میں ہوگا۔ پاکستانی قوم نے جھوٹ اور مفروضوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے. ملک کی تمام مقتدر قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ آخر کیوں ملک کے مقبول ترین عوامی رہنما کے خلاف بار بار سازشوں کے جال بنے جاتے ہیں جس کا برا راست اثر ملک کی معاشی ترقی اور بقا کی کوششوں پر پڑتا ہے. چکوال کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر عوام کے اعتماد کے شاندار مظاہرے ّ نے آنے والے انتخابات کے نتائج کی پیش گوئی بھی کر دی ہے کہ ملک کے تمام سیاسی موقعہ پرست اکٹھے ہو کر بھی میاں محمد نواز شریف کے عزم اور حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے. آئندہ انتخابات پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ملک گیر کامیابیوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہونگے. قوم کے اعتماد کے ساتھ اسی سال پاکستان مسلم لیگ(ن) تمام صوبائی اور وفاقی حکومتیں بنائے گی ، مسلم لیگ(ن) جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی کوششوں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوے آئندہ انتخابات میں وفاقی اور صوباء سطح پر کامیابی حاصل کر تے ہوئے تشکیل دے گی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…