جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

طاہر القادری کا کنٹینر تیار تو شہباز شریف کا بھی دھماکہ خیز اعلان ، ایسافیصلہ کر لیا کہ جس کی امید کی جا رہی تھی

datetime 10  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کا عوامی تحریک کے احتجاج کے اعلان کے بعد کسی دبائو میں نہ آنے کا فیصلہ، شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس، حکمت عملی بنا لی گئی، پر امن احتجاج نہ روکنے کا فیصلہ ، سکیورٹی فراہم کی جائے گی،

احتجاج پر تشدد ہونے پر قانون کو حرکت میں لانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے احتجاج کے اعلان پر کسی دبائو میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز حکومت کے خلاف 17جنوری سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر حکمت عملی بنا لی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی دبائو میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پر امن احتجاج کو نہ روکنے اور احتجاج کرنے والوں کو سکیورٹی بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج جمہوری حق ہے، کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کرے، پر امن احتجاج کو نہیں روکا جائے گا، اگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے گزشتہ دنوں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے 7جنوری تک مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…