پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا ایران میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب،افغانستان کے بارے میں بڑا اعلان کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ علاقائی و عالمی قوتوں کو خطہ کی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے افغان تنازعہ کو حل کرنا ہو گا۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانی قربانیاں،120

ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان برداشت کیا ہے۔ منگل کو تہران میں دوسری سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے خطہ کے سیکیورٹی چیلنجز بالخصو ص افغانستان کے دیرینہ تنازعہ سے متعلق پاکستان کے تناظر کو اجاگر کیا جس نے ہمسایہ ممالک کیلئے مسائل پیدا اور خطے میں امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے مغربی ایشیاء میں بڑی طاقتوں سمیت خطے کو درپیش چیلنجوں، روس اور چین سے روابط بڑھانے اور افغانستان میں داعش کے قدم جمانے کے چیلنجوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار سے زائد جانی قربانیاں دی ہیں جبکہ ملکی معیشت کو 120 ارب ڈالر سے زائد کا اقتصادی نقصان ہوا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…