اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے روحانیت نہیں شیطانیت والا کردار ادا کیا،5بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ دیا، رانا ثنا اللہ ایک بار پھر کپتان پربرس پڑے، بہت کچھ کہہ گئے

datetime 8  جنوری‬‮  2018 |

فیصل آباد(این این آئی)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ عمران خان نے روحانیت کی تلاش میں شیطانیت کا کردار ادا کیا اور 5 بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ نوازشریف کی تحریک نظامِ عدل کسی کے خلاف نہیں ٗنظام میں تبدیلی عوام کا حق ہے اور اگر نظامِ عدل تبدیل ہوبھی گیا تو ججز کی کرسیوں پر سیاست دان نہیں جج ہی بیٹھیں گے، ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں لاڈلے اورغیرلاڈلے کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔رانا ثنااللہ نے

کہا کہ عمران خان نے روحانیت کی تلاش میں شیطانیت کا کردار ادا کیا اور جیسے ہی وہ بشریٰ مانیکا کے گھر داخل ہوئے خاتون کو طلاق ہوگئی، عمران خان نے 5 بچوں کی ماں کا گھر اجاڑ دیا ہے، کیا ایسا شخص قوم کی قیادت کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی، میرے استعفوں کی ڈیڈلائن توساڑھے چارسال سے آتی رہی ہیں لیکن اب حکومت کوغیرمستحکم کرنے والی قوتیں بے نقاب ہوچکی ہیں اور آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…