جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مشرقی اور مغربی سرحدوں پر شدید خطرات، کیا کچھ ہوسکتا ہے،خواجہ آصف نے خبر دار کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آن لائن) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مساعد حالات میں وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالا اورآگے بڑھایا۔نوازشریف آج بھی ہمارے قائد ہیں اورمسلم لیگ ن کی قیادت کررہے ہیں۔آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی فاتح ہوگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوآئے چندماہ ہی ہوئے ہیں

اورمیں وثوق سے کہتاہوں کہ کوئی اورشخص اتنے اعتماداورکمٹمنٹ کے ساتھ وزارت عظمٰی کے منصب کوآگے نہیں بڑھاسکتا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی اورکابینہ کوچلانااورمعیشت کودرپیش چیلنجوں کاسامناکرتے ہوئے نامساعد حالات کامقابلہ کرنانہایت مشکل کام ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی یہ تمام ذمہ داریاں بطوراحسن انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دفاعی محاذپرخطرات منڈلارہے ہیں۔سپرطاقتیں پاکستان کودھمکارہی ہیں۔ہماری مشرقی اورمغربی سرحدوں پرہروقت خطرات منڈلارہے ہیں۔ان حالات میں جوخلاء28 جولائی والے حادثے کے باعث پیداہوامیں سمجھتاہوں کہ کوئی اورشخص اس خلاء کوپرنہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ماسوائے شاہدخاقان عباسی کے میرے لئے یہ ذاتی طورپرباعث فخرہے کہ میں ان کی ٹیم کاحصہ ہوں اورانشاء اللہ یہ ٹیم جومیاں نوازشریف کامشن ہے یاان کے قوم سے وعدے ہیں کوایفاکرناہے اوربڑی کامیابی تک اس مشن کوایکشن تک لیکرجائیں گے کیونکہ آخرمیں آپ ہی فاتح ہونگے۔ہمارے مخالفوں کی قیاس آرائی اورتوقع تھی کہ 28 جولائی کے بعدہمارے قدم اکھڑجائیں گے۔لیکن اللہ کے فضل سے ہمارے دشمنوں کے قدم اکھڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کے قدم مزیدمضبوط ہوئے۔انہوں نے کہاکہ آج سیالکوٹ چیمبرآف کامرس میں جس طرح ایکسپورٹروں نے اپنے مسائل کاذکرکیا اورمسائل کے حل کیلئے تجاویزدیں۔وزیراعظم ان پرعملدرآمدبھی کرائیں

گے۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ شہرکے مسائل پربھی سیرحاصل بحث ہوئی۔ سیالکوٹ سے موٹروے کی ابتداء تک سڑک بننااسی طرح سمبڑیال سے موٹروے کی ابتداء تک سڑک اورموٹروے کوالٹی والی سڑک بننا۔وزیراعظم نے اس کی آج منظوری دی ہے۔پنجاب حکومت نے سمبڑیال کے قریب 2یونیورسٹیوں نسٹ اوربحریہ کی تعمیرکیلئے 65 ایکڑزمین کی منظوری دی ہے۔اس سلسلے میں زمین کاانتقال چند ہفتوں میں ہوجائیگا۔

وزیراعظم کوان درسگاہوں کے افتتاح کی پھرزحمت دیں گے۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے سیالکوٹ شہرکی سڑکوں کوٹھیک کرنے کیلئے 40کروڑ روپیہ دیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ پیسے ہمارے پاس پہنچ چکے ہیں۔سوئی گیس کے مسائل جوپچھلے 60یا70سالوں میں اتنی تیزی سے حل نہیں ہوئے۔اگلے 2،3 ماہ میں سیالکوٹ میں سوئی گیس کاکوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کوفنڈزملیں گے جوشہرکی صفائی کیلئے استعمال ہوگا۔

اس سلسلے میں میکانائزڈ سویپراوردوسری مشینیں خریدی جائیں گی جس سے شہرکی صفائی کاانتظام کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ شہرکی ٹریفک کادیرینہ مسئلہ ہے۔ہم نے رنگ روڈکی تجویزدی ہے جس کے پانچ سیکشن ہیں۔وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ کچھ پیسے وہ اورکچھ پنجاب حکومت دے تاکہ رنگ روڈ مکمل کرلی جائے۔ڈیڑھ سوارب روپے کے سڑکوں کے منصوبے سیالکوٹ اوراردگرد اضلاع جوسیالکوٹ کی موٹروے کوسپورٹ کرینگے گے تعمیرکئے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…