بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے حلقہ پی پی20 چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ(آج) ہوگی

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکوال (این این آئی)پنجاب کے حلقہ پی پی20 چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ(آج) منگل کو ہوگی جو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ٗالیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے پانچ آبائی پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ترین اور 50حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں ٗحلقہ میں فوج اور رینجرز کو بھی تعینات کر دیا گیا ۔ریٹرننگ آفیسرچکوال آفیسر تنویر الحسن کے مطابق حلقہ پی پی بیس میں

279400ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،حلقہ پی پی 20 چکوال ایک کی نشست (ن )لیگ کے ایم.پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔حلقہ میں پانچ امیدواروں میں میدان لگے گا،ن لیگ،پی ٹی آئی،اے این پی،تحریک لبیک پاکستان،پاکستان تحریک انسانیت کے امیدوار میدان میں ہیں۔ 237 پولنگ اسٹیشن اور 596 بوتھ بنائے گئے ہیں جو میونسپل کمیٹی چکوال.میونسپل کمیٹی بھون اور 17 یونین کونسل پر مشتمل ہیں،پانچ امیدواروں کے پانچ آبائی پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ترین اور 50 حساس ترین ہیں۔ جن میں فوج اور رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ریٹرننگ افیسر کے مطابق ضمنی الیکشن اور پولنگ ڈے کے موقع پر تحصیل چکوال،کلرکہار میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا.۔حلقہ میں پولنگ سٹاف کے لئے محکمہ تعلیم کے دو ہزار سے زائد ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…