کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی انکروچمنٹ کرائم سیل پولیس اورنگی ٹاؤن میں زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر کارروائی قبر کے اندر سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہفتے کو اورنگی ٹاؤن غازی آباد قبرستان کے اندر قبر سے ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دستی بم ،3 ریوالور سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق مذکورہ اسلحہ متعدد بھتہ خوری اور تارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں استعمال
ہونے کا شبہ ہے ،جس کے باعث اسلحہ کو فانسک لیب بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثناء لیاقت آباد میں نشے کا عادی پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا ،اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے تھانے کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور اس میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ،تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں نشت کے عادی ملزم راحیل کو پولیس نے گزشتہ روز علاقے میں چوری کرت ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا ،پولیس کے مطابق ملزم کو تھانے منتقل کرنے کے بعد اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ،جس پر ایمبولینس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں ملزم راحیل جاں بحق ہوگیا ،ملزم راحیل کی ہلاکت کی خبر ملنے پر رات گئے اہل خانہ اور علاقہ مکین تھانے کے باہر جمع ہوئے اور لیاقت آباد کی سڑک کو بلاک کردیاجس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی اور لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ہفتے کو اورنگی ٹاؤن غازی آباد قبرستان کے اندر قبر سے ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دستی بم ،3 ریوالور سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق مذکورہ اسلحہ متعدد بھتہ خوری اور تارگٹ کلنگ سمیت دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے ،جس کے باعث اسلحہ کو فانسک لیب بھیج دیا گیا ہے۔دریں اثناء لیاقت آباد میں نشے کا عادی پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا ،اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے تھانے کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی