جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان آف شور کمپنی ہی نہیں، آف شور شادی کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں،حافظ حمد اللہ

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )جمعیت علما اسلام (ف )کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی شادی کی خبر پر کئی سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں کی آف شور کمپنی پر تنقید کرتے تھے لیکن پھر ایک دن عمران خان کی اپنی آف شور کمپنی نکلی آج خبر آئی ہے کہ عمران خان نے خفیہ شادی کر لی ہے ثابت ہوا کہ عمران خان آف شور کمپنی ہی نہیں، آف شور شادی کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اگر صحافی کی خبر سچ ہے تو

جی آئی ٹی بنا کر تحقیقات کی جائیں کیا خاتون نے اپنی مرضی سے شوہر سے خلا لی،یا عمران خان نے طلاق کروائی؟ اگر یہ طلاق عمران خان نے کروائی تو وہ انھوں نے ایک گھر کو تباہ کر کے اپنا گھر بسایاکیا یہ تحریک انصاف کا انصاف ہے؟ہفتہ کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف )کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی شادی کی خبر پرکہا ہے کہ عمران خان دوسروں کی آف شور کمپنی پر تنقید کرتے تھے لیکن پھر ایک دن عمران خان کی اپنی آف شور کمپنی نکلی آج خبر آئی ہے کہ عمران خان نے خفیہ شادی کر لی ہے ثابت ہوا کہ عمران خان آف شور کمپنی ہی نہیں، آف شور شادی کرنے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اگر صحافی کی خبر سچ ہے تو جی آئی ٹی بنا کر تحقیقات کی جائیں کیا خاتون نے اپنی مرضی سے شوہر سے خلا لی،یا عمران خان نے طلاق کروائی؟ اگر یہ طلاق عمران خان نے کروائی تو وہ انھوں نے ایک گھر کو تباہ کر کے اپنا گھر بسایاکیا یہ تحریک انصاف کا انصاف ہے؟عمران خان کا نکاح اسی مفتی نے پڑھایا جنہوں نے ریحام سے عمران کا نکاح پڑھایا تھا کہیں اس نکاح کا بھی وہی انجام نہ ہوجس مفتی نے عمران خان کا نکاح پڑھایا انھوں نے ابھی تک خود نکاح نہیں کیا ہے مفتی صاحب بتائیں وہ خود کب نکاح کریں گے عمران خان نے شادی کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے خیال تھا کہ عمران خان 2018 کا آغاز نئے پاکستان کا ویژن دیکر کریں گے لیکن عمران خان نے تو اف شور شادی کر کے 2018 کا آغاز کیا عمران خان نیا ویژن دینے کی بجائے نئی دلہن لے آئے اگر کوئی مولوی 67 برس کی عمر میں شادی کرتا تو اسے کتنی گالیاں پڑتیں؟(ع ح)

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…