اسلام آباد (آن لائن) شریف خاندان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کا عمل تیز اور جلد مکمل کیا جائے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو نیب ہیڈ کوارٹر طلب کرکے ملاقات کی ہے جس میں شریف خاندان کے خلاف مقدمات میں برطانیہ سے کاغذات کی تصدیق کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ایوان فیلڈ ریفرنس میں ضمنی ریفرنس میں استعمال ہونے والے کاغذات کی تصدیقکے لئے تمام سفارتی
ذرائع استعمال کرکے کاغذات نیب کے حوالے کئے جائیں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی نجی ٹی وی کے مطابق جعمہ کے روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو نیب ہیڈکوارٹر میں طلب کرکے ملاقات کی ہے جس میں شریف خاندان کے خلاف زیرالتوا مقدمات کے سلسلے میں برطانیہ سے کاغذات کی تصدیق کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمیننیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تمام سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تمام کاغذات اور خط و کتابت کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جائے اور تمام کاغذات باقاعدہ کاروائی کے ذریعے اور تصدیق کے بعد نیب کے حوالے کئے جائیں تاکہ احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرتے وقت کوئی اعتراض نہ اٹھایا جاسکے اس سلسلے میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی جلد از جلد کاروائی مکمل کرکے تمام شواہد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس عمل میں کوئی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔