منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر نواز شریف کا رد عمل خوش آئند ہے ٗ چوہدری شیر علی

datetime 5  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی و میئر ٖفیصل آبادچوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے دھمکی آمیز بیان پر مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کا رد عمل خوش آئند ہے ۔صحا فیوںسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے چوہدری شیر علی نے کہا کہ امریکہ افغانستان

میں اپنی ناکامی کے بعد پاکستان پر بہتان تراشیوں پر اتر آیا ہے توپاکستان کو بھی چاہیئے کہ امریکہ پر لعنت بھیجے اور ڈٹ جائے چو ہدری شیر علی نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے بیان کو حوصلہ افزا قرار دیااور کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بنے اور متحد ہوکر کسی بھی دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیں

انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا مسلم لیگ ن کا مشن ہے مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے اسی دور حکومت میں اللہ کی مدد اور قوم کے تعاون سے قوم سے کئے تمام وعدے پورے کرکے دکھائے، ملک کو لود شیڈنگ کی لعنت چھٹکارا دلایااور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں اللہ کی مدد سے میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی نے والوں کا کا دھرن تختہ کریگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…