اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

امریکہ ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے ٗپاکستان کو اب ترکی، ایران، روس اور چین کے ساتھ ملکر کیا کرنا چاہئے؟سابق پاکستانی سفیرنے اہم مشورہ دیدیا

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب رہنے والی سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مقبولیت کھو رہے ہیں اور اپنی عوام کی توجہ ملکی مسائل سے ہٹانے کیلئے متنازع خارجہ پالیسی کے تحت اقدامات کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تاہم اقوام متحدہ نے اس اقدام کے خلاف قراردار بھاری اکثریت سے منظور کی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا ساتھ

اکثر ریاستوں کو مہنگا پڑتا ہے، ہم نے ان کے ساتھ جو طویل دوستانہ سفر طے کیا، اس سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا، اب امریکا اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔سابق پاکستانی سفیر نے بتایا کہ امریکا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو اپنے تعلقات ترکی، ایران، روس اور چین کے ساتھ اتنے موثربنا لینے چاہئیں کہ جنوبی ایشیا میں ہمارا ایک مضبوط اتحاد بن سکے اور اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہمیں امریکا کی خاص ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…