پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آبادمیں پولیس نے دن دیہاڑے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ،پولیس پولی کلینک کے ڈاکٹر کے گھر سے 21سالہ نوجوان لڑکی کو اٹھا کر لے گئی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سکس فور سے پولیس دن دیہاڑے قانون کی دھجیا ں اڑاتے ہوے پولی کلینک کے ڈاکٹر کے گھر سے 21سالہ نوجوان لڑکی کو اٹھا کر لے گئی۔ یتیم بیٹی کی گمشدگی کا درد لیے بیوہ انصاف کیلئے آن لائن آفس پہنچ گئی، بیوہ نے الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیٹی ڈاکٹر کے گھر میں 9سال سے کام کررہی تھی ۔ ڈاکٹر اور اس کے ساتھی جو کہ گھروں میں خواتین سے چوری

کی وارداتو ں میں بھی ملوث ہیں سے پہلے بھی کئی بار میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، کئی ماہ تک میری بیٹی کو باندھ کر کمرے میں بند کردیا جاتا رہا لیکن ڈاکٹر کے بااثر ہونے کی وجہ سے ہم لوگ تھانے ،کچہری کا سامنا نہیں کرسکتے تھے۔ لاپتہ ہونے والی لڑکی کے ماموں کرامت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے کئی بار دھمکیاں بھی دی گئیں کہ ہم آپ کو ایسا جیل بھیجیں گے کہ یاد کرو گے ۔گزشتہ مہینے تھانہ کوہسار میں اپنے بیٹے کو اغواء اور بعدا زاں چوری میں بھی گرفتار کروایا گیا ہے۔ در اصل چوری میں ڈاکٹر کا قریبی عزیز ملوث تھا جو کہ اب بیرون ملک فرار ہوچکا ہے ۔ بعدازاں عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں تقریباجمعرات دن ڈیڑھ بجے کے قریب یہاں پانچ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد لڑکی کو اٹھا کر لے گئے جبکہ لڑکی کے بھائی سلیمان حمید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور اس کے ساتھی جو کہ بہت بااثر ہیں مبینہ طور پر خواتین کے ساتھ مل کر خود ہی بڑے بڑے گھروں میں چوریاں کرواتے ہیں۔ بعد ازاں پولی کلینک کے ڈاکٹر صہیب الرحمان نے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ اس معاملے میں آپ سے کوئی بات نہیں کرسکتا ۔ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے بھی اس حوالے سے مکمل طورپر لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے جو کہ پولیس حکام کی دارالحکومت میں کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سکس فور سے پولیس دن دیہاڑے قانون کی دھجیا ں اڑاتے ہوے پولی کلینک کے ڈاکٹر کے گھر سے 21سالہ نوجوان لڑکی کو اٹھا کر لے گئی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…