اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا دفاع مضبوط اور اپنا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،خرم دستگیر

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے ، پاکستان کے تحفظ بارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ، امریکہ کی ہر متوقع شرارت کا سامنا کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں ، پاکستان اپنے وسائل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے امریکہ جسے امداد کہہ رہا ہے وہ دراصل اسپورٹ کولیشن فنڈز ہیں، امریکہ نے اسپورٹ کولیشن فنڈز کی مد میں پاکستان کو 10 ارب ڈالرز دینے ہیں،

امریکہ نے زیادہ امداد پرویز مشرف دور میں دی، ڈکٹیٹروں نے جو کچھ کیا اس کا حساب جمہوری حکومتیں دے رہی ہیں،ایک طرف ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ دوسری طرف امریکی ایڈمنسٹریشن کا وہ حصہ بھی ہے جو سفارتی آداب کے اندازہ کرکے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان اپنے وسائل سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ امریکی امداد نہ ہونے کے برابر ہے امریکہ کا امداد روکنا ہمارے لیے اچھنبے کی بات نہیں، امریکہ نے اسپورٹ کولیشن فنڈز کی مد میں پاکستان کو 10 ارب ڈالرز دینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان کو امداد ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں آئی آمروں نے جو کچھ کیا اس کا حساب جمہوری حکومتیں دے رہے ہیں۔جس کو امداد کہہ رہا ہے وہ اسپورٹس کولیشن فنڈز ہیں، پاکستان افغان سرزمین میں امن چاہتا ہے اور افغان مہاجرین کی افغانستان باعزت واپسی چاہتا ہے۔ پاکستان امریکہ سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، اب پاکستان امریکی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے بارے میں ہمیں کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہیے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے امریکہ کے کسی بھی غیر معمولی حرکت جس سے پاکستان کو نقصان ہو اس کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے

جبکہ دوسری طرف امریکی ایڈمنسٹریشن کا وہ حصہ بھی ہے جو سفارتی آداب کے اندازہ کرکے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے امریکہ کے سیکرٹری دفاع جیمز میٹس اور سٹیٹ سیکرٹری ریکس ٹیلرسن کی گفتگو سفارتی آداب کے مطابق تھی اور دونوں کی گفتگو میں دھمکی یا توہین کا کوئی عنصر نہیں تھا انہوں نے کہا کہ موجودہ

صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت ساری صورتحال جائزہ لے رہی ہے ہم ٹھنڈے دل سے دماغ کے ساتھ اپنی حکمت عملی مرتب کررہے ہیں ہم ابھی بھی چاہتے ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مل کر معاملات کو آگے بڑھایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…