جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب خیبر پختونخوا میں یہ کام کسی صورت نہیں ہوگا ،سپریم کورٹ نے صوبے میں بڑی پابندی عائد کردی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے بغیر لائسنس کے خیبر پختونخوا میں مائننگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ عدالت نے سی ڈی اے قوانین اور ریگولیشن نہ ہونے پر وزیر کیڈطارق فضل چوہدری کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلز میں سٹون کرشنگ اور درختوں کی کٹائی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی

میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ انیس سو ساٹھ سے آج تک سی ڈی اے کے قوانین کیوں نہیں بنائے گئے وزیرداخلہ ،وزیرکیڈجوبھی اس معاملے کا متعلقہ ہے انہیں آئندہ سماعت پربلالیں، ہمیں جھڑک جھاڑ نہیں کرنی ،فائدہ دینے کے لئے سماعت کریں گے پانی کی قلت ہے ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا، انہوں نے کہا جوڈیشل ایکٹوزم کا بلکل شوق نہیں ہے لیکن فرائض میں کوتاہی پر ضرور ایکشن لینگے، ہمیں اپنے اختیارات کاعلم ہے اس سے باہر نہیں جائیں گے، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ پنجاب اوراسلام آباد کے درمیان کچھ حدود کاتنازع ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کی حکومتیں توبھائی بھائی ہیں ،دونوں بھائی بیٹھ کر مسئلہ کو حل کریں، چیف جسٹس نے کہا کہ افسران نظرانداز نہ کریں تو ایک انچ سرکاری زمین پر قبضہ نہیں ہوسکتا، انیس سو ستانوے میں کہاتھا پاکستان کے قوانین کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، عدالتی احکامات کوڈ اسٹوریج میں نہیں جانے چاہئیں اور جومعاملہ اٹھائیں گے منطقی انجام تک پہنچائیں گے عدالت نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ بنی گالہ دادرسی کے لئے آنے والوں نے خود غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں، شکایت کنندہ کے وکیل عدالتی معاونت کے لیے غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ازاں عدالت

نے سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی اور وزیر کیڈ کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیدیا، قبل ازیں جب سٹون کرشنگ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت شروع ہوئی ، خیبر پختونخواہ کے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری مائیننگ عدالت میں پیش ہوئے ، سپریم کورٹ نے فریقین کو سننے کے خیبر پختونخواہ میں بغیر لائسنس مائیننگ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور مائیننگ ڈیپارٹمنٹ کو حکم دیا ہے کہ پندرہ روز میں تمام لائیسنس کی

درخواستوں پر فیصلہ کرے، کسی عدالت کا حکم امتناعی کے پی کے مائننگ ڈیپارٹمنٹ کیلئے رکاوٹ نہیں ہو گا کہ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ اس دوران مائیننگ عمل کی نگرانی چیف سیکریٹری خود کریں گے اور عدالتی حکم کی تعمیل کی ذمہ داری بھی چیف سیکریٹری کے پی کے پر ہوگی، عدالت نے کے پی کے. میں مائیننگ سے متعلق کیس کی مزید سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کردی ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…