اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈیجیٹل کرنسی اور بیک وقت تین طلاقوں کے باوجود بھی طلاق نہ ہونے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور شروع کردیا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل سی پیک کے بعد کے پاکستان کے تناظر میں قومی تھنک ٹینک کا کردار ادا کرے گی ۔اسلامی نظریاتی کونسل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک
کے پاکستان پر ہر قسم اثرات پر غور کیا جائے گا بیک وقت تین طلاقوں کے بعد طلاق نہ ہونے کے بھارتی عدالتی فیصلے پر غور شروع کردیا ہے بھارتی عدالت کا فیصلہ مزید تحقیق کے لئیشعبہ تحقیق کے حوالے کردیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعزیز جرم قرار دینے کی سفارش کرچکی ہے کونسل قرار دے چکی ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کے بعد طلاق ہوجائے گی ۔کونسل نے بٹ کوئن یا اس قسم کی دوسری ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے مفتء اعظم مصر کا فتوی کونسل کی سفارش کے لئیمزید غور کے لئے شعبہ تحقیق کو بھیج دیا ہے انہوں نیحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تین مارچ کو جو نو ارکان کونسل ریٹائر ہورہے ہیں ان کی جگہ بروقت نئے تقرر کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کونسل اقیلتوں اور خواجہ سراوں کے حقوق پرآنے والے دنوں میں غور کیا جائے گاامریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں اندرونی وحدت کے لئے کونسل اپنا کردار ادا کرے گی اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈیجیٹل کرنسی اور بیک وقت تین طلاقوں کے باوجود بھی طلاق نہ ہونے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور شروع کردیا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل سی پیک کے بعد کے پاکستان کے تناظر میں قومی تھنک ٹینک کا کردار ادا کرے گی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعزیز جرم قرار دینے کی سفارش کرچکی ہے کونسل قرار دے چکی ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کے بعد طلاق ہوجائے گی ۔