اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی چار مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ فوٹیج کی باوجود پولیس نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی ۔عمران خان مسلح نہیں تھے نہ کسی برآمدگی کی ضرورت ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق ایس پی عصمت اللہ جونیجو کیس میں عمران خان
کی ضمانت کا فیصلہ دو صفحات پر تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوٹیج کے باوجود پولیس نے حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش ہی نہیں کی۔عمران خان مسلح نہیں تھے اور نہ کسی برآمدگی کی ضرورت ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صرف مفرو ر رہنے کے باعث کسی شخص کی آزادی کو محدود نہیں کیا جاسکتا، ملزم پر صرف اشتعال دلانے کا الزام ہے ۔ ان حالات میں ملزم کو جیل بھجوانے کا کوئی فائدہ نہیں۔