راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سے جنگ ،واشنگٹن نے کوئی ایکشن لیاتو فیصلہ ریاست اور حکومت کرے گی،پاک فوج کے ترجمان ادارے کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے ردعمل کو خوش آئند قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سیاسی و عسکری قیادت اور عوام یک زبان ہو کر ایک بیانیہ اپنائیں ۔ان کا کہا کہ امریکا ہمارا
اتحادی ہے ٗاس سے جنگ نہیں ہوسکتی ، لیکن واشنگٹن ایسا کوئی ایکشن لیتا ہے تو فیصلہ ریاست اور حکومت نے کرنا ہے ۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان غلط فہمیاں ایک تیسری قوت بڑھانا چاہتی ہے ٗہم سے شمالی وزیرستان آپریشن اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا تھا ۔ان کا کہناتھاکہ کپیسٹی ہونے کے بعد دونوں جگہ کارروائی کی، بات چیت جاری رہے تب ہی پاک امریکا تعلقات آگے بڑھ سکتے ہیں۔