اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک کرنے والا جعلی بریگیڈئر گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق جعلی بریگیڈئر بشارت کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا، واضح رہے کہ یہ جعلی بریگیڈئر مختلف اخبارات میں میڈیا ہاؤس کے لیے خواتین کی ضرورت ہے کا اشتہار دیتا تھا، اشتہار چھپنے کے بعد خواتین اس سے رابطہ کرکے اس سے ملاقات کرتی تھیں،
اس پہلی میٹنگ میں وہ کام کرنے کی خواہش مند خواتین کو مختلف زایوں سے لی گئی تصاویر کا کہتا تھا جس پر یہ خواتین اسے تصاویر دے دیتی تھیں، ان سے تصویریں لینے کے بعد یہ شخص فوٹو شاپ میں تصویروں کو ایڈٹ کرتا اور ان خواتین سے مختلف تقاضے شروع کر دیتا، وہ ان خواتین سے جنسی تعلقات قائم کرنا اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا تھا، یہ جعلی بریگیڈئر بشارت اپنا ٹھکانہ تبدیل کرتا رہتا تھا لیکن گزشتہ رات ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر ونگ کی سربراہی میں جی ایس ایم لوکیٹر کی مدد سے جعلی بریگیڈئر کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک شخص نے درخواست دی تھی جس کے ساتھ اس نے جعلی بریگیڈئر کے خلاف ثبوت بھی فراہم کیے کہ بشارت نے اس کی بہن کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ جعلی بریگیڈئر مختلف اخبارات میں میڈیا ہاؤس کے لیے خواتین کی ضرورت ہے کا اشتہار دیتا تھا، اشتہار چھپنے کے بعد خواتین اس سے رابطہ کرکے اس سے ملاقات کرتی تھیں، اس پہلی میٹنگ میں وہ کام کرنے کی خواہش مند خواتین کو مختلف زایوں سے لی گئی تصاویر کا کہتا تھا جس پر یہ خواتین اسے تصاویر دے دیتی تھیں، ان سے تصویریں لینے کے بعد یہ شخص فوٹو شاپ میں تصویروں کو ایڈٹ کرتا اور ان خواتین سے مختلف تقاضے شروع کر دیتا