اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات میں تحریک انصاف کی متوقع کامیابی اورعمران خان کے اقتدار میں آںے کے پیش نظر سعودی عرب نے ان سے رابطے بڑھانا شروع کردئیے ہیں،سئنیر صحافی اور اینکر پرسن رئوف کلاسرا نےعمران
خان اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کردی۔ رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے عمران خان کی اقتدار میں متوقع آمد کے پیش نظر ان سے رابطے بڑھانا شروع کر دیے ہیں۔سعودی عرب کو احساس ہوگیا ہے کہ عمران خان آئندہ الیکشن کے بعد اقتدار میں آسکتے ہیں۔ اسی لیے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق اعتماد میں بھی لیا۔ سعودی سفیر نے عمران خان کو یقین دلایا کہ کسی قسم کا این آر او نہیں ہورہا۔ جبکہ ان کے اقتدار میں آنے کی صورت میں اگر ن لیگ نے کچھ گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو اس صورت میں سعودی عرب ان کا تحفظ کریگا۔واضح رہے کہ شریف برادران نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں افواہوں کا بازار گرم رہا۔