پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب کا سعودی عرب سے وطن واپسی کے فوراً بعدکہاں پہنچ گئے؟جس نے دیکھا حیران رہ گیا،سعودی عرب کیوں گیا؟وجہ بتادی

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے دورے سے وطن واپسی کے فوراً بعدبغیر آرام کیے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا اچانک دورہ کیااورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ادارے کے پہلے مرحلے میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا معائنہ کیا اوروہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والے مریضوں کی عیادت کی اورطبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کوبتایا کہ آپ نے گردے اور جگر کے مریضوں کیلئے شاندار ہسپتال بنایا ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے گا۔مریضوں نے بتایا کہ وہ لاہور کے علاوہ منڈی بہاوالدین،قصور اوردیگر شہروں سے آئے ہیں اوریہاں ہمارا بہترین علاج ہورہا ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے شاندار ادارہ بنایا ہے،مریضوں نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ ہم گردے اورجگر کے امراض کے علاج کیلئے ایسا شاندار اورسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے گفتگو کی اورکہا کہ یہ ادارہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ایک مثالی ادارہ بنے گا اورآپ سب نے عزم اورجذبے کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرنی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے امریکہ،برطانیہ اوردیگر ممالک سے اپنی ملازمتیں چھوڑ کر اس ادارے کیلئے کام کرنیوالے ڈاکٹرز،سرجنز اورفزیشنز کے جذبے کو سراہا اورکہا کہ آپ کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں اجلاس کی صدارت کی ،جس میں منصوبے کے پہلے مرحلے کے بقیہ کاموں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن کا جائزہ لیاگیاجبکہ دوسرے مرحلے کی جلد تکمیل کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت، پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ

اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ملکر ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے اورآپ سب کی محنت کے باعث پہلا مرحلہ وقت پر مکمل ہوا ہے ،اب آپ نے دوسرے مرحلے کی تکمیل کیلئے محنت کیساتھ کام کرکے اسے مکمل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب سے واپسی کے بعد سیدھا ہسپتال آیا ہوں تاکہ یہاں طبی سہولتوں کا خود جائزہ لے سکوں اورمجھے بے حد خوشی ہے کہ ڈاکٹرزاورنرسیں محنت سے کام کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بجلی کا تعطل کسی صورت نہیں ہوناچاہیے۔

اس ضمن میں متبادل انتظامات مکمل رکھے جائیں اورسٹیرنگ کمیٹی ازخود تمام اقدامات کرے،انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کیلئے دن رات محنت سے کام کیا جائے۔جس طرح پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا ہے، اسی طرح دوسرے مرحلے کو بھی مکمل کرنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کے نظام پر مکمل توجہ دی جائے ۔بعدازاں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال پورے خطے میں رول ماڈل بنے گا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں اس ادارے کا اپنا منفرد مقام ہوگا۔

اس ہسپتال کے پہلے مرحلے کو شبانہ روز محنت کر کے مکمل کیا گیاہے اورمیں سعودی عرب کے دورے کے بعدوطن واپس پہنچتے ہی سیدھا ہسپتال آیا ہوں اورمیں نے یہاں ادارے کے زیر تکمیل کاموں کے بارے میں جائزہ میٹنگ لی ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے اور مجھے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی کچھ چھوٹی موٹی چیزیں جلد آپریشنل ہوجائیں گی جبکہ

دوسرے مرحلے کو 23مارچ کو مکمل کیا جائے گا ۔ہماری کوشش ہے کہ رواں ماہ ہی اس ادارے میں گردے کی ٹرانسپلانٹ شروع کردی جائے جبکہ جگر کی ٹرانسپلانٹ کا کام مارچ میں شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی کے ایل آئی میں ملک بھر سے غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کریں گے۔ گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی اورکسی مریض کو ٹرانسپلانٹ،ادویات یا ٹیسٹوں کیلئے کوئی رقم نہیں دینا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب گزشتہ 9سال میں گردے اورجگر کے امراض میں مبتلا غریب مریضوں کے علاج پر ڈیڑھ ارب سے زائد خرچ کرچکی ہے اورہم نے ان مریضوں کو چین،بھارت اوردیگر ممالک علاج کیلئے بھجوایا ہے لیکن اب ایسے مریضوں کاعلاج پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہوگااوروہ بھی مفت ہے وہ تبدیلی ،تغیر اورانقلاب جو پنجاب حکومت نے صحت عامہ کے شعبے میں برپا کیاہے۔انہوں نے کہا کہ پی کے ایل آئی کے پہلے فیز کی تکمیل کے بعد دوسرا فیز بھی انشاء اللہ 23مارچ تک

پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔پی کے ایل آئی کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد گردوں کی پیوندکاری کا عمل شروع ہوجائے گا،جس سے چین اوردیگر ممالک میں علاج کی غرض سے جانے والے مریضوں کا علاج وطن میں ہی ممکن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں دنیا بھر سے بہترین پاکستانی ڈاکٹر بھی آرہے ہیں۔میں اہل وطن کی خدمت کی خاطر پاکستان آنے والے ڈاکٹروں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں ،جنہوں نے مراعات اورتنخواہ پر غریب

اوردکھی لوگوں کی خدمت کو ترجیح دی اورایسے مسیحا ہمارے سروں کے تاج ہیں،جنہوں نے مجھ ناچیز،حکومت پنجاب اورڈاکٹر سعید اختر پر اعتماد کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ ملک کی تاریخ کا ایسا شاندار طبی ادارہ ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔اس ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر اوران کی ٹیم جس طرح عوام کی خدمت کررہی ہے یہ دوسرے لوگوں کے لئے قابل تقلید مثال ہے ،یہی وہ انقلاب اورتبدیلی ہے جس کی عوام کو ضرورت ہے۔انہوں نے کہا

کہ پنجاب حکومت نے ہسپتالوں کے نظم و نسق کو چلانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کا نظام متعارف کرایا ہے اوراسی نظام کو ہم آگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز میرے بھائی ،بیٹے اوربیٹیاں ہیں اوران میں اکثریت مریضوں کی دل و جان سے خدمت کرتے ہیں لیکن چند مٹھی بھر لوگ ہڑتالیں اوراحتجاج کرتے ہیں یہ سلسلہ بھی ختم ہوناچاہیے۔میڈیا کہ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا بہترین اوربااعتماد دوست ہے جس نے مشکل اور آفات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان رشتے دلوں کے ہیں اوردونوں ملک ایک دوسرے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے کبھی کوئی شرط نہیں رکھی۔پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک سعودی عرب پر اندھا اعتماد کیا کیونکہ یہ بناوٹی اور روایتی رشتے نہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کیساتھ اعتماد کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ہر مشکل اور آفات کے دور میں سعودی عرب قابل اعتماد ساتھی بن کر سامنے آیاہے، چاہے یہ سیلاب ہو یا زلزلے کی آفت، پاک سعودیہ دوستی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے،

سعودی عرب جنگوں ،سفارتی سطح پر اوربین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،پاکستان کی سیاسی،اخلاقی،سفارتی اورمالی لحاظ سے مدد کی ہے اورکبھی کوئی شرط نہیں رکھی ۔ وزیراعلیٰ نے ایک اورسوال کے جواب میں کہا کہ میرا سعودی عرب کا دورہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔مجھے سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ کی دعوت دی تھی اور میں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے اور میں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ سعودی عرب نے ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی بہترین مہمان نوازی کی۔

ایک اورسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ کہتے ہیں کہ میں سعودی عرب کے خصوصی جہاز میں گیا اورکچھ کہتے ہیں کہ میں نجی جہاز میں گیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی رابطہ سڑک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ بیدیاں روڈ تا پی کے ایل آئی رابطہ سڑک ہسپتال تک آسان رسائی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف آبادیوں کو بھی ملائے گی۔ بیدیاں تا پی کے ایل آئی 2 رویہ3 لین رابطہ سڑک کو ایل ڈی اے نے 20 دن کی قلیل مدت میں مکمل کیا۔ رابطہ سڑک نوازشریف انٹرچینج سے ہڈیارہ روڈ تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا ایک فیز ہے۔ وزیراعلیٰ نے رابطہ سڑک کے افتتاح کے بعد دعا مانگی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…