جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے امریکی امداد کے حوالے سے ٹرمپ کے بیانات،شہبازشریف کا سیاسی قوتوں کو انتباہ، پاک فوج کے بارے میں بڑا مطالبہ کردیا

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد کے حوالے سے صدر ٹرمپ کابیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نا پسندیدہ ہے۔یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان اور پاکستانی قوم پر انتہائی سنگین

الزامات عائد کیے ہیں اور اس وقت پوری قوم کو متحد ہو کر اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں صورت حال کا تقاضا یہ ہے کہ ہم پوری قومی یکجہتی کے ساتھ ذہانت اور معاملہ فہمی سے کام لیتے ہوئے اپنے آئندہ طرز عمل کی تشکیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس متحدہ اور مشترکہ طرزعمل کی تشکیل میں ملک کے تمام طبقوں، سیاسی جماعتوں، قائدین، عسکری قیادت اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حالات کے اس نازک موڑ پر پاکستان اندرو نی سطح پر انتشار انگیز سرگرمیوں اور قومی یکجہتی کے منافی رویوں کا کسی طور متحمل نہیں ہو سکتا۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے اس ضمن میں بجاطور پر یہ واضح کیا ہے کہ اگر پاکستان کیخلاف کوئی جارحیت ہوئی تو پاکستانی عوام متحد ہو کر اسکا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیانتداری سے سمجھتے ہیں کہ ملکی دفاع اور سا لمیت کے تحفظ کیلئے پوری قوم اپنے تمام سیاسی اور گروہی اختلافات کو پس پشت ڈال کر افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…