پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

جدید اورمحفوظ ترین ای پاسپورٹس کے اجرا کی تیاریاں مکمل

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)جعلسازی سے مکمل محفوظ ای پاسپورٹس کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پہلے مرحلے میں سرکاری افسران اور سفارت کاروں کو ای پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے مائیکرو چپ والے جدید ای پاسپورٹس کے اجرا کیلئے اقدامات کرلیے ہیں، اس سلسلے میں ابتدائی طور

پر سفارت کاروں اور سرکاری افسران کو ای پاسپورٹس جاری کیے جائیں گے، مذکورہ پاسپورٹس کو جعلسازی سے مکمل محفوظ رکھنے کیلئے مائیکرو چپ لگائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلیو اورریڈ پاسپورٹس کے اجرا کا آغاز مارچ 2018 سے ہو گا جبکہ عام شہریوں کو ای پاسپورٹس کا اجرا دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔سیکورٹی پرنٹنگ پریس سے بائیو میٹرک پاسپورٹس کی پہلی کھیپ اسلام آباد روانہ کردی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 500آزمائشی ای پاسپورٹس جاری کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ای پاسپورٹس میں نئے محفوظ ترین سیکورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، سیکیورٹی فیچرز میں کاربوریٹڈ صفحات، ایک عام فوٹو اور ایک ڈاٹیڈ فوٹو بھی شامل ہے۔کاربوریٹڈ صفحات سے پاسپورٹس میں کسی بھی قسم کی جعلسازی ناممکن ہو گی، بائیو میٹرک پاسپورٹ پر لگی مائیکرو چپ میں پاسپورٹ ہولڈر کے تمام کوائف درج ہوں گے۔دس سالہ ای پاسپورٹ کی فیس جاری کردہ عام پاسپورٹ کے برابر ہوگی، مخصوص مدت کے بعد موجودہ کمپیوٹرائزڈ پاسپورٹس مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ کزشتہ ماہ کے وسط میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاتھا کہ شہریوں کو نئے سال 2018 کے وسط میں ای پاسپورٹ کا اجرا شرو ع کردیا جائے گا جس میں مائیکرو چپ لگی ہو گی، اس جدید پاسپورٹ کے اجرا سے جعلی کاغذات کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والوں کا قلع قمع کیا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…