جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

آئیں اور دیکھیں پاکستان! 2018 سیاحتی سال قرار

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی ) نے 2018کو سیاحتی سال قرار دیدیا ہے ‘رواں سال عالمی ‘ملکی اور مقامی سطح پر سال سیاحت کے فروغ کے لئے نمایاں اقدامات اٹھائیں جائیں گے ‘عالمی زرائع ابلاغ بھی پاکستان کے خوبصورت قدرتی سیاحتی مناظر اور بہترین میزبانی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ اپنے بیان میں ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان نے میڈیا سے بات کرتے

ہوئے کہا کہ پاکستان کی بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس، سیمینار، میٹنگز میں شرکت سے پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ پاکستان کی سیاحت دوست پالیسی اور ملک میں امن و امان قائم ہونے کی وجہ سے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا ہے۔پاکستان آنے والے سیاحوں کو بہترین سیاحتی سہولیات اور سیکورٹی فراہم کی جائیں گی۔ ملک میں سیاحت کی سرگرمیاں بہترہو رہی ہیں اور بیرونِ ملک بھی سیاحوں کا پاکستان پر اعتمادبحال ہو رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ملک کا امیج دنیا بھر میں ایک امن پسند اور سیاح دوست ملک کے طور پر ابھرے۔ اسی مقصد کے تحت ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی کانفرنس جنوری 2018میں اسلام آباد میں منعقد کروائی جا رہی ہے جس میں ایشیا اور پیسیفک ریجن کے ممبران ممالک کے نمائندے شرک کریں گے۔اس کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی سیاحت سے متعلق بین الاقوامی تاثر بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ سیاحت کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں خصوصی سیاحتی سیٹلائٹ ٹی وی چینل کا اجرا، سٹی ٹور بس سروسز، پی ٹی ڈی سی سروسزکے معیار کو بہتر بنانا ، سیاحتی مطبوعات کی اشاعت اور انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔پاکستان میں واقع ہندو مت، بدھ مت اور سکھوں کے مقدس مقامات پر زائرین کو اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ مذہبی ٹورازم جیسے بھی حالات ہوں بند نہیں ہو سکتا

اس لیئے اس کی سب سے زیادہ اہمیت ہے۔ ہم ڈومیسٹک ٹورازم کواولین ترجیح پر رکھیں گے دوسرے مرحلے میں اوورسیز پاکستانیر اور پھر غیر ملکی سیاحوں پر تو جہ دیں گے۔اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ہمیں ویزا پالیسی کو بھی نرم کرنا پڑے گا۔ ٹورازم سیکٹر کومختلف سب سیکٹرز یعنی مذہبی‘ ماحولیاتی ‘زراعی ‘ثقافتی اور طبعی

سیاحت میں تقسیم کیا ہے تا کہ ہر شعبہ پر الگ سے مکمل تو جہ دی جا سکے۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ملک میں سیاحت کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے سیاحتی و ثقافتی مقامات کو دنیا بھر میں اجاگر کریں تاکہ سیاحوں کی بڑی تعداد پاکستان کا رخ کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…