اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر سلالہ چیک پوسٹ حملے جیسے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) عبدالقیوم نے ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاکستان کے خلاف عزائم بہت ہی خطرناک نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان پر سلالہ چیک پوسٹ حملے جیسے خطرات منڈلا
رہے ہیں، جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو متحد ہوکر ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے، واضح رہے کہ پیر کے روز امریکا صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکا نے پاکستان کو 33 ارب ڈالرز سے زیادہ امداد دے کر بے وقوفی کی گئی اور پاکستان نے اس کے بدلے بہت کم کچھ کیا ہے، پاکستان نے صرف امریکہ سے جھوٹ بولا اور دھوکہ دیا۔