جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب میں ہائی کورٹ سمیت ضلعی عدالتوں میں گزشتہ 10 مہینوں میں کتنے دن وکلاء نے ہڑتال کی؟ناقابل یقین انکشاف

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالتوں کے حوالے سے موجود منفی تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ ہم احکامات مسلط کررہے ہیں جبکہ خیال رہے کہ پنجاب کے ججز مشکلات کے باوجود محنت سے کام کررہے ہیں،رواں سال 30 لاکھ میں سے 21 لاکھ مقدمات نمٹائے گئے جبکہ 12 لاکھ مقدمات تاحال زیرسماعت ہیں۔ ضلعی عدلیہ کے مستقبل کے موضوع پر ہونے

والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ پنجاب میں ہائی کورٹ سمیت ضلعی عدالتوں میں گزشتہ 10 مہینوں میں ہڑتالیں مجموعی طور پر 3ہزار 840 ریکارڈ کی گئیں اور یوں تقریبا 12 لاکھ کیسز سماعت سے محروم رہے۔انہوں نے کہا کہ ہڑتالوں کے اسباب پر روشنی ڈالیں تو افسوس ہوتا ہے کہ کوئی ٹھوس جواز نہیں کہ ہڑتال کی جا ئے۔اگر 3ہزار 840 ہڑتال نہیں ہوتی تقریباً 2 لاکھ 40ہزار مقدمات کے فیصلے ہو جاتے۔انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کی آبادی 11 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔انہوں نے بار ایسوسی ایشنز کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بار کے عہدیداران کا خیال ہے کہ چیف جسٹس کے فیصلے صریحا ان کی مخالفت میں کیے جاتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر پاکستان میں عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بھی کوئی اقدامات اٹھائے جائیں تو اسے بھی وکیل اپنی مخالفت سمجھتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر جج اور وکیل کی کارروائی ریکارڈ کرنے میں بھی وکیلوں کو کیوں اعتراض ہے؟۔منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا یہ ناراضگی والی بات نہیں کہ وکیل جج سے بدتمیزی کریں۔انہوں نے کہا کہ بطور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، کسی جج کا ٹرانسفر کرنا میرے انتظامی امور میں شامل ہے جبکہ جس کے تحت تبادلے روکنے کے لیے بھی مجھے پرچی بھیجی جاتی ہے اور اگر اس پر عملدرآمد نہ ہو تو ناراضگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات پر سخت دبا ؤ کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل بد عنوان ججز کے خلاف کارروائی سے ہوا لیکن وکلا سمجھتے ہیں کہ احتساب صرف ان کی صفوں میں ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…