کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے اسکولوں میں دی جانے والی موسم سرما کی چھٹیاں سردیاں شروع ہونے سے پہلے ختم ہوگئیں، اب بچوں کو سخت سردی میں جانا پڑے گا، محکمہ موسمیات کی واررننگ کو محکمہ تعلیم نے کوئی اہمیت نہ دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف سردی بڑھنے کی پیش گوئی تو دوسری طرف بچوں کی چھٹیاں ختم ہونے کا وقت آگیا، محکمہ موسمیات کے خبردارکرنے کے باوجود اس مرتبہ بھی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل نہ ہوا۔سردیوں کی چھٹیاں سردی
شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہوگئیں، واضح رہے کہ چھٹیوں سے قبل محکمہ موسمیات نے حکومت سندھ کو خبردار بھی کیا تھا کہ سردی جنوری میں زیادہ پڑے گی لہذا اسکول کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کریں مگر متعلقہ حکام نے کوئی نوٹس نہ لیا۔چاہے سوئیٹر پہنیں یا ٹوپی، بچوں کو اسی سردی سے لڑتے ہوئے اسکول جانا پڑے گا، بچوں کی صحت کے بارے میں پریشان ہونے والے والدین شکوہ کرتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے محکمہ تعلیم بے خبر نظرآتا ہے۔