جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت نے بڑا کام کردکھایا،سستی ترین بجلی کے بڑے منصوبے مکمل،وفاق کا اپنے ہی صوبے سے بجلی کی خریداری سے گریز،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 31  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے وفاق کی جانب سے صوبے کے توانائی منصوبوں سے پید اہونے والی بجلی کی خریداری کے لئے معاہدے نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہا رکیاہے اورمسئلے کے حل فوری کے لئے اعلیٰ سطحی فورم پرمعاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے پسماندہ علاقوں میں356 منی مائیکروہائیڈل سٹیشن جلد مکمل کرکے کمیونٹی کے حوالے کئے جائیں گے۔

اس بات کا فیصلہ محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کے 22بورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈ صاحبزادہ سعید احمدمیں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرنعیم خان ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد صدیق،ڈپنی سیکرٹری محکمہ داخلہ اکمل خٹک،سنیٹرنعمان وزیر،عبداللہ شاہ اورانجینئرلطیف خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے جاری توانائی منصوبوں پر کام کی رفتارکا جائزہ لیا گیااوربتایا گیا کہ موجودہ دورحکومت میں حکومتی سطح پر 56میگاواٹ کے تین منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ 668میگاواٹ کے سات منصوبے نجی شعبے کے تعاون سے شروع کئے گئے ہیں تاہم ان منصوبوں سے پیداہونے والی سستی ترین بجلی کی خریداری کے لئے وفاقی حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے اورخدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اقدام سے صوبے کو بھاری نقصان ہوسکتاہے۔ پیڈوبورڈ نے سنیٹرنعمان وزیراور سیکرٹری توانائی انجینئرنعیم خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جوپیسکو اور نیپرا سمیت وفاق کے اعلیٰ سطحی اداروں کے حکام کے ساتھ بجلی کی خریداری کے مسئلے کا صوبے کے مفاد میں سنجیدگی کے ساتھ حل نکالے گی۔اجلاس میں توانائی منصوبوں کی ریکوری کے لئے بھی پلان مانگاگیا اور زوردیا گیا کہ منصوبوں کی معیاری وبروقت تکمیل ہر ممکن بنائی جائے۔ بورڈ نے صوبے کے 12اضلاع کے پسماندہ علاقوں میں356منی مائیکروہائیڈل سٹیشن کی بروقت تکمیل اور انہیں جلد ازجلد کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنCBOکے حوالے کرنے پر بھی زوردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…