پیر حمید الدین سیالوی کوعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی تحریک میں شرکت کی پیشکش،فوراً کی جواب دے دیاگیا

31  دسمبر‬‮  2017

تونسہ شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی تحریک میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،ختم نبوت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ناموس رسالت کی خاطر قربان ہونے کو تیار ہوں ٗدنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں خرید سکتی ہے ۔تونسہ شریف میں گزشتہ روز پاکستان علما مشائخ کانفرنس ہوئی جس کے ساتھ ساتھ

ختم نبوت کے ایجنڈے پر مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ کانفرنس میں پنجاب ، سندھ اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد مشائخ شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ناموس رسالت کی خاطر قربان ہونے کو تیار ہوں اور اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں ہلاسکتی اورکوئی دولت مجھے نہیں خرید سکتی۔پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ پیر حمید سیالوی نے طاہر القادری کے احتجاج میں شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گا، میری تحریک محض ختم نبوت ہے، سیاسی ایجنڈا نہیں، طاہرالقادری نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا نہ ہم ان کے دھرنے میں جائیں گے، میں نے رانا ثنااللہ سے متعلق کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی، مہلت ہم نے نہیں دی انہوں نے مانگی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ رانا ثنااللہ کا استعفیٰ ہے اور تحریک جو چلائی ہے وہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے اور نہ ہی سیاست کرنے نکلے ہیں، 9 جنوری کو سیال شریف میں فیصلہ کن کنونشن ہوگا جس میں لاہور میں احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر حمید الدین سیالوی نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی تحریک میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،ختم نبوت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے،

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…